45

چیف سیکرٹری شہاب علی شاہ کا سابق وزیر اعلیٰ محمود خان سے ملاقات۔

چیف سیکرٹری شہاب علی شاہ کا سابق وزیر اعلیٰ محمود خان سے ملاقات۔

اس موقع پر شہاب علی شاہ نے محمود خان کے والد محترم کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔

پشاور(نمائندہ خصوصی) گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا شہاب علی شاہ نے دیگر اعلیٰ حکام کے ہمراہ ہفتے کے روز سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرین، محمود خان کی رہائش گاہ ماندور خریڑی (ضلع سوات) کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران چیف سیکرٹری خیبر پختون خواہ اور ان کے ہمراہ موجود افسران نے محمود خان کے والدِ محترم کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔انہوں نے مرحوم کے درجات کی بلندی اور مغفرت کے لیے فاتحہ خوانی کی اور سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔ اس موقع پر چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا شہاب علی شاہ نے کہا کہ مرحوم ایک نیک سیرت، مخلص اور باوقار شخصیت تھے جن کی خدمات اور نیکیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ انہوں نے محمود خان اور ان کے اہلِ خانہ کے لیے صبر و حوصلے کی دعا کی۔محمود خان نے چیف سیکرٹری خیبر پختون خواہ شہاب علی شاہ اور دیگر افسران کی آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ان کے اظہارِ تعزیت سے انہیں اور ان کے خاندان کو حوصلہ ملا ہے۔ دورے میں ڈپٹی کمشنر سوات سلیم جان مروت اور دیگر ضلعی انتظامیہ افسران بھی شریک تھے۔ فضا سوگوار رہی اور شرکاء نے مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیے خصوصی دعا کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں