🛑 *آج دن بھر کیا کچھ ہوا؟*
🚨 (1) فیلڈ مارشل، مارشل آف ائیرفورس اور ایڈمرل آف فلیٹ رینک حاصل کرنیوالا تاحیات یونیفارم میں رہےگا: مجوزہ آئینی ترمیم
🚨 (2) فیلڈ مارشل، مارشل آف ائیرفورس اور ایڈمرل آف فلیٹ کو صدر کی طرح عدالتی استثنیٰ حاصل ہوگا، یہ عہدے حاصل کرنیوالوں کی مراعات بھی تاحیات رہیں گی، مجوزہ آئینی ترمیم
🚨 (3) وفاقی آئینی عدالت قائم کی جائے گی، کوئی جج ٹرانسفر ماننے سے انکار کرے گا وہ ریٹائر تصور کیا جائے گا: مجوزہ آئینی ترمیم
🚨 (4) وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد 27ویں آئینی ترمیم کا بل سینیٹ میں پیش، قائمہ کمیٹی کے سپرد، اپوزیشن کا شور شرابہ
🚨 (5) صدر مملکت کے خلاف تاحیات نہ کوئی کیس بنے گا نہ گرفتار کیا جا سکے گا، مسودے میں نئی ترمیم شامل
🚨 (6) پیپلز پارٹی کے مطالبے پر نئی تجویز 27ویں آئینی ترمیم کے مسودے میں شامل کرلی گئی
🚨 (7) صدر کے بعد وزیراعظم کو بھی فوجداری مقدمات سے استثنیٰ کی ترمیم کمیٹی میں پیش
🚨 (8) وفاقی آئینی عدالت کا قیام، چیف آف ڈیفنس فورسز کا عہدہ آرمی چیف کو دینے کی تجویز، 27ویں آئینی ترمیم کا مجوزہ مسودہ سامنے آگیا
🚨 (9) 27ویں آئینی ترمیم پر حکومتی اتحادی اور اپوزیشن جماعتوں کے علیحدہ ہنگامی اجلاس
🚨 (10) 27ویں ترمیم پر تحفظات، وزیراعظم نے اتحادی جماعتوں کے سینیٹرز کو مدعو کرلیا
🚨 (11) 27ویں ترمیم پر مشاورت کے لیے بنائی گئی مشترکہ کمیٹی کا اجلاس، جے یو آئی کا واک آؤٹ
🚨 (12) آئینی ترمیم کا ڈرافٹ ابھی ملا، پڑھے بغیر بحث ناممکن، کمیٹی بنائی جائے: سینیٹر علی ظفر
🚨 (13) چیئرمین سینیٹ نے بل قائمہ کمیٹی کے سپرد کر دیا، ترمیم کی منظوری کیلئے سینیٹ اور قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کا مشترکہ اجلاس آج ہی طلب
🚨 (14) 27ویں آئینی ترمیم کے 80 فیصد نکات پر مشاورت مکمل، 20 فیصد کل تک حل کر لیں گے، فاروق ایچ نائیک
🚨 (15) وفاقی کابینہ نے 27ویں آئینی ترمیم کی منظوری دے دی، آئین کے آرٹیکل 243 میں ترمیم کی منظوری دی گئی
🚨 (16) نومبر کے آخر میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کا عہدہ ختم کررہے ہیں: اعظم نذیر تارڑ
🚨 (17) چیف آف ڈیفنس فورسز کا عہدہ آرمی چیف کو دینے کی تجویز، 27 ویں ترمیم کا مسودہ
🚨 (18) وفاقی کابینہ اجلاس میں آرمی، ایئر فورس اور نیوی کے بعد آرمی راکٹ فورس کے قیام کا فیصلہ
🚨 (19) آذر بائیجان: یومِ فتح کی پریڈ میں جے ایف17 تھنڈرطیاروں کی گھن گرج نے دیکھنے والوں کا لہو گرمادیا
🚨 (20) ترکیہ، آذربائیجان کی یکجہتی پر مشکور، دشمن کے 7 بہترین جنگی طیارے گرائے: وزیراعظم
🚨 (21) آذری یومِ فتح، پاکستان اور ترکیہ کا ساتھ کبھی فراموش نہیں کیا جا سکے گا: صدر آذربائیجان
🚨 (22) مسلم لیگ ق نے 27 ویں آئینی ترمیم کی حمایت کا اعلان کیا
🚨 (23) پاک فوج کا جنوبی وزیرستان کے عوام کے لیے مساجد کی شکل میں مقدس تحفہ
🚨 (24) منی لانڈرنگ کیس میں چودھری پرویز الہٰی کی حاضری معافی کی درخواست منظور
🚨 (25) 4 اکتوبر احتجاج کیس: علیمہ اور عظمیٰ خان کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم
🚨 (26) 27 ویں ترمیم پر صدر اور اتحادی جماعتوں کا شکریہ، نواز شریف سے رہنمائی لی: وزیراعظم
🚨 (27) اپوزیشن اتحاد کے سربراہ اچکزئی کا 27ویں ترمیم پر نواز شریف اور زرداری کو خط لکھنے کا فیصلہ
🚨 (28) ججز ٹرانسفر پر ایگزیکٹو کے اختیارات میں کمی، فیلڈ مارشل کا اعزاز تاحیات ہوگا: وفاقی وزیر قانون
🚨 (29) ہمارے آرٹیکل 243 پر تحفظات ہیں، اس آرٹیکل میں ترمیم کی مخالفت کریں گے: جے یو آئی کی عالیہ کامران
🚨 (30) تیسرا ون ڈے: پاکستان کی جنوبی افریقہ کو 7 وکٹوں سے بآسانی شکست، سیریز 1-2 سے جیت لی
🚨 (31) کراچی: سپر ہائی وے جنجال گوٹھ میں اے این پی عہدیدار کو تلاوت کرتے گھر میں قـتل کر دیا گیا
🚨 (32) پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما و سابق وزیر لعل محمد خان انتقال کر گئے
🚨 (33) کراچی میں لائن لاسز کی بنیاد پر لوڈشیڈنگ کے خلاف جماعت اسلامی کی درخواست مسترد
🚨 (34) کوئٹہ اور خیبر میں فائرنگ اور دستی بم پھٹنے سے 6 افراد جاں بحق
🚨 (35) سونے کی فی تولہ قیمت 600 روپے کم ہوکر 4 لاکھ 22 ہزار 462 روپے ہوگئی ہے
🚨 (36) باکو: آذربائیجان کے یوم فتح کی تقریب، وزیراعظم شہباز شریف اور ترک صدر اردوان کی خصوصی شرکت
🚨 (37) تقریب میں پاکستان، ترکیہ اور آذربائیجان کے قومی ترانے بجائے گئے، پاک فوج کا خصوصی دستہ یوم فتح کی پریڈ میں شریک ہوا
🚨 (38) کراچی: ملیر ہالٹ سے سپرہائی وے روڈ ہیوی ٹریفک کیلئے بند
🚨 (39) پاک افغان مذاکرات ختم ہوچکے، طاـ لباـ ن کی ڈھٹائی پر ثالثوں نے بھی ہاتھ اٹھالیے: وزیر دفاع خواجہ آصف
🚨 (40) وزیراعظم نے ایم کیو ایم کے مجوزہ بل کو ناصرف منظورکیا بلکہ بھرپور سپورٹ کیا: مصطفیٰ کمال
🚨 (41) مشہور انفلوئنسر ڈاکٹر نبیہا رشتہ ازدواج میں منسلک، طارق جمیل نے نکاح پڑھایا، ویڈیو وائرل
🚨 (42) ایچ پی وی ویکسین کے نتائج نہ مل سکے، سندھ حکومت نے پھر بھی ویکسین کے لیے 797 ملین روپے مختص کردیے
🚨 (43) ملک بھر کے صارفین کے لیے بجلی کی قیمت میں 48 پیسے فی یونٹ کمی کردی گئی
🚨 (44) حلقہ این اے 66 وزیر آباد سے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار بلال فاروق تارڑ بلامقابلہ کامیاب
🚨 (45) ایشین کرکٹ کونسل کے اجلاس میں محسن نقوی نے نئے ٹورنامنٹس کا پلان طلب کرلیا
🚨 (46) وزیراعلیٰ پنجاب نے آئی ٹی انٹرن شپ پروگرام شروع کرنے کی منظوری دے دی
🚨 (47) چمن میں دہشت گرد گرفتار، نشاندہی پر کراچی سے سہولت کار بھی پکڑا گیا
🚨 (48) خیبرپختونخوا حکومت کا 3 ایم پی او، 16 ایم پی او اور دفعہ 144 میں تبدیلی کا فیصلہ
🚨 (49) سوشل میڈیا پر جھوٹ بول کر اپنی اولاد کو حرام نہیں کھلاسکتا، شاہد آفریدی
🚨 (50) پاکستان، ترکیہ اور آذربائیجان تین ملک ہیں لیکن ہمارے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں: وزیراعظم
🚨 (51) راولپنڈی: شادی شدہ خاتون سے زیـا،دتی، کروڑوں ہتھیانے اور زہر دے کر قتل کرنے کے کیس میں پیش رفت
🚨 (52) راولپنڈی: ملزمان کے ڈی این اے نمونے فرانزک لیب میں جمع، پولیس نے گرفتار 3 ملزمان عدیل، موسی اور جواد کا 7روز کا جسمانی ریمانڈ بھی حاصل کرلیا
🚨 (53) بھارت سے آیا بندر انتظامیہ کیلئے چیلنج بن گیا، علاقہ ڈونگہ بونگہ میں ہلچل مچ گئی
🚨 (54) ہانگ کانگ سکسز: پاکستان نے کوارٹر فائنل میں جنوبی افریقا کو ہرا کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
🚨 (55) گھوٹکی: کچے میں مارے جانیوالے 8 ڈاکوؤں کی شناخت ہوگئی، انتہائی مطلوب ڈاکو شامل
🚨 (56) کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس کی آمد و رفت 4 روز کیلئے معطل
🚨 (57) کراچی کے علاقے شاہراہ فیصل کارساز کے قریب گاڑی کی ٹکر سے راہ گیر جاں بحق
🚨 (58) پاکستان کی عروشہ سعید نے چھٹے اسلامی یکجہتی گیمز میں کانسی کا تمغہ جیت لیا
🚨 (59) بڑے ہوائی اڈے بھی نجکاری کیلئے پیش، اے کے ڈی گروپ پی آئی اے کے خریداروں میں شامل
🚨 (60) اکتوبر کے مہینے میں ترسیلات زر 3 ارب 40 کروڑ ڈالر کی سطح تک پہنچ گئیں
🚨 (61) 4 سال کے دوران ملک بھر میں 7 ہزار 500 سے زائد خواتین کے قتل کا انکشاف
🚨 (62) پاکستان میں ایک ہفتے کے دوران افغان شہریوں کی گرفتاریوں میں 146 فیصد اضافہ ریکارڈ