November 17, 2026

سکھر (بیورورپورٹ۔۔سید نصیر حسین زیدی) تاجر سپریم کونسل کے صدر حاجی شفیع عباسی نے کہا ہے

IMG-20251108-WA0304

سکھر (بیورورپورٹ۔۔سید نصیر حسین زیدی) تاجر سپریم کونسل کے صدر حاجی شفیع عباسی نے کہا ہے کہ آئین و قانون کی پاسداری سے ہی قومیں ترقی کرتی ہیں، سندھ بار کونسل کے انتخابات میں شفقت رحیم راجپوت جیسے بااصول، دیانت دار قانون سازوں کا منتخب ہونا ایک روشن علامت ہے. ان خیالات کا اظہار انہوں نے سندھ بار کونسل کے ممبر ایڈوکیٹ شفقت رحیم راجپوت سے ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کیا. اس موقع پر حاجی عبدالغفار، مجیب آخوند فیصل ودیگر بھی موجود تھے. تاجروں نے ایڈوکیٹ شفقت رحیم کو سندھ بار کونسل کا ممبر منتخب ہونے پر مبارکباد دی، پھولوں کے ہار پہنائے، سندھی ٹوپی و اجرک کا تحفہ پیش کیا اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا.