November 17, 2026

سکھر(بیورورپورٹ)۔ سید نصیر حسین زیدیسکھر بدامنی کی لپیٹ میں، شہری و سماجی حلقوں کا اظہار تشویش، بالا حکام سے نوٹس لیکر امن و امان کی

Screenshot_2025-11-08_120504

سکھر(بیورورپورٹ)۔ سید نصیر حسین زیدیسکھر بدامنی کی لپیٹ میں، شہری و سماجی حلقوں کا اظہار تشویش، بالا حکام سے نوٹس لیکر امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے کا مطالبہ ، تفصیلات کے مطابق سکھر میں بڑھتی ہوئی بدامنی، ڈکیتیوں اور سماجی برائیوں کے خلاف سکھر شہرکے شہری و سماجی حلقوں نے گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے شہر میں امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر بالا حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا ہے ، اس سلسلے میں راجپوت بندھانی ویلفیئر ایسوسی ایشن سکھر کے صدر حاجی محمد شریف بندھانی ، سیکریٹری جنرل تاج محمد راجپوت و دیگر نے شہر میں تیزی سے بڑھتی ہوئی وارداتوں، منشیات فروشی، شراب کے کھلے عام استعمال اور دیگر سماجی برائیوں پر گہری تشویش کا اظہار کیا اور اپنے بیان میں کہا کہ کہ سکھر شہر بدامنی کی بری طرح لپیٹ میں آ چکا ہے، شہریوں کی جان و مال غیر محفوظ ہیں، جبکہ ڈاکو دن دہاڑے وارداتیں کرکے باآسانی فرار ہو جاتے ہیں جو پولیس کی کارکردگی پر ایک بڑا سوالیہ نشان ہے۔راجپوت بندھانی ویلفیئر ایسوسی ایشن سکھر کے صدر حاجی محمد شریف بندھانی ، سیکریٹری جنرل تاج محمد راجپوت و دیگر کا کہنا تھا کہ شہر میں منشیات، شراب اور مضرِ صحت اشیاءکی کھلی فروخت نوجوان نسل کو تباہی کی طرف دھکیل رہی ہے اور مگر انتظامیہ خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔سکھر پولیس کی نااہلی کے باعث ضلع میں امن و امان کی صورتحال دن بدن بگڑچکی ہے ، انتہائی افسوس کیساتھ کہنا پڑتا ہے امن کا گہوارہ شہر سکھر بدامنی کی بری طرح لپٹ میں آگیا ہے ،آئے روز چوری ڈکیتی اور رہزنی سمیت اغوا کی وارداتوں سے شہری خود کو غیر محفوظ سمجھ رہے ہیں ، سکھر پولیس جرائم کے خاتمے کے لئے دعوئے تو کرتی ہے لیکن اس پر عملدر آمد نظر نہیں آتا ہے ، ہمیں ایسا لگتا ہے سکھر پولیس سیاسی ہوگئی ہے اور اسے شہریوں کی کوئی فکر نہیں ہے انہوں نے بالاحکام سے مطالبہ کیا کہ شہر میں امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال کو بہتر بنانے میں اپنا کردار ادا کریں ۔