سکھرسے یارمحمد سومرو کی خبر شامل کرتے ہیں نامور سیاسی و سماجی رہنما ایڈوکیٹ سید شفقت علی شاہ نے ظہران ممدانی کی تاریخی کامیابی پر
سکھرسے یارمحمد سومرو کی خبر شامل کرتے ہیں
نامور سیاسی و سماجی رہنما ایڈوکیٹ سید شفقت علی شاہ نے ظہران ممدانی کی تاریخی کامیابی پر مبارکباد دی ہے ۔ترجمان سید شفقت علی شاھ کیمطابق ممتاز سیاسی اور سماجی رہنما ایڈوکیٹ سید شفقت علی شاہ نے نیویارک سٹی کے میئر منتخب ہونے پر ظہران ممدانی کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دی ہے۔ ترجمان کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ایڈوکیٹ سید شفقت علی شاہ نے ممدانی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے اور امریکی عوام کی خوشحالی و ترقی کے لیے دعائیں مانگی ہیں۔ایڈوکیٹ سید شفقت علی شاہ شاہ نے کہا ہے کہ نیویارک شہر کے لاکھوں ووٹروں نے واضح اکثریت سے ظہران ممدانی کو اپنا میئر چنا ہے۔ میں اپنی اور پاکستان کے عوام کی طرف سے انہیں اس شاندار کامیابی پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ امید ہے وہ نیویارک کے شہریوں کے اعتماد پر پورا اتریں گے اور نیو یارک کو مزید مضبوط اور انصاف کے لیے کام کریں گے۔انہوں نے ممدانی کی NYC کے پہلے مسلم میئر بننے کی تاریخی کارکردگی کو ایک پوری دنیا کے پرامن لوگوں کیلئے ایک امید کی کرن قرار دیا اور کہا کہ پاکستان کو فخر ہے کہ ان کا ایک بیٹا عالمی قیادت میں اپنا کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔