115

ڈائریکٹر سکھر ریجن شہاب الدین اندرڑ کی شرکت سے ای سی ٹی اے ضلع کورنگی اور محکمہ تعلیم کا کامیاب اجلاس

ڈائریکٹر سکھر ریجن شہاب الدین اندرڑ کی شرکت سے ای سی ٹی اے ضلع کورنگی اور محکمہ تعلیم کا کامیاب اجلاس

سکھر (بیورورپورٹ. سید نصیر حسین زیدی)ایجوکیشن کمیونٹی ٹیچرز ایسوسی ایشن (ECTA) ضلع کورنگی کی جانب سے گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول لانڈھی نمبر 1 میں محکمہ تعلیم کے افسران کے ہمراہ ایک کامیاب اجلاس منعقد کیا گیا۔اجلاس میں ڈائریکٹر سکھر ریجن شہاب الدین اندرڑ، ڈائریکٹر ECCE محترمہ اضما کمبوه، ڈی ای او کورنگی سیکنڈری، ڈی وائی ڈی ای او محترمہ عذرا شفیق، ای سی ٹی اے کی مرکزی صدر گل افشاں رؤف اور ہیڈ ماسٹر فیضان نواب سمیت دیگر معزز شرکاء نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران ای سی ٹی اے ضلع کورنگی کا تعارفی اجلاس پیش کیا گیا جبکہ ای سی ٹی اے اساتذہ کے سروس اسٹرکچر کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی گئی۔محکمہ تعلیم کے افسران نے ای سی ٹی اے کی کوششوں کو سراہتے ہوئے ان کے جذبے کو قابلِ تحسین قرار دیا اور مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔اجلاس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ اساتذہ کی پیشہ ورانہ ترقی، سروس اسٹرکچر میں بہتری، اور محکمہ تعلیم و اساتذہ کے مابین باہمی روابط کو مضبوط بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ تعلیم کے فروغ، تدریسی معیار کی بہتری اور باہمی تعاون کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے، جو صوبے میں تعلیمی ترقی کے لیے ایک مثبت پیش رفت ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں