87

سکھر (بیورورپورٹ۔ سید نصیر حسین زیدی) میلاد مصطفےٰ کمیٹی کے بانی چیئرمین اور المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی پاکستان کی سندھ کمیٹی کے ممبر غیاث

سکھر (بیورورپورٹ۔ سید نصیر حسین زیدی) میلاد مصطفےٰ کمیٹی کے بانی چیئرمین اور المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی پاکستان کی سندھ کمیٹی کے ممبر غیاث الدین قادری نے کہا ہے کہ مصرکی الازہر یونیورسٹی اور دعوت اسلامی کے دارالمدینہ یونیورسٹی جامعتہ المدینہ اورکنزالمدارس بورڈ کے مابین تعلیمی، تدریسی، تحقیقی اور تعلیمات اسلام کے حوالے سے ہونےوالا معاہدہ خوش آئند ہے اس سے علوم اسلامیہ کو دنیا بھر میں فروغ حاصل ہوگا اور درس و تدریس سمیت تحقیقی و تعلیمی ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی یہ بات انہوں نے گزشتہ روز دعوت اسلامی سکھر ڈویژنل نگران حاجی محمد فضیل قادری عطاری سے فیضان مدینہ سکھر میں ملاقات کے دوران گفتگوکرتے ہوئے کہی۔ ان کا کہنا تھا کہ جامعتہ الازہر انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی ہے اور دعوت اسلامی بھی ایک عالمی اسلامی اصلاحی اور تبلیغ قرآن و سنت کی تنظیم ہے جامعتہ المدینہ اور دار المدینہ یونیورسٹی ، کنز الایمان بورڈ کا باہمی اشتراک انٹرنیشنل سطح پر بہت ہی فائدہ مند ثابت ہوگا حاجی محمد فضیل قادری عطاری نے کہا کہ اسلامی اسکالرز اور علوم دینیہ کے حصول کےلئے نوجوانوں کو اب پاکستان میں ہی اعلیٰ تعلیم کی سہولت میسر ہوگی حاجی فضیل عطاری نے کہا کہ میلاد مصطفےٰ کمیٹی نے ہمیشہ اسلامی سرگرمیوں میں بھرپور حصہ لیا ہے اور دینی میدان میں مصروف عمل ہے چیئرمین غیاث الدین قادری کی خدمات روز روشن کی طرح واضح ہیں انہوں نے کہا کہ اچھے ، نیکی اور بھلائی کے کاموں میں ایک دوسرے کے ساتھ تعاون بہت ہی احسن عمل ہے۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ اپنے پیارے دین اسلام اور حضور نبی کریم ﷺ کے پیغام کو عام کرنے کی توفیق اور عنایات فرماتا رہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں