92

سرسو اور نیشنل بینک کے درمیان ملازمین کے لیے بینکنگ معاہدہ یادداشتِ مفاہمت پر دستخط

سرسو اور نیشنل بینک کے درمیان ملازمین کے لیے بینکنگ معاہدہ یادداشتِ مفاہمت پر دستخط

سکھر (بیورورپورٹ۔ سید نصیر حسین زیدی) سندھ رورل سپورٹ آرگنائزیشن (سرسو) اور نیشنل بینک آف پاکستان (این بی پی) کے درمیان سرسو کے ملازمین کے لیے خصوصی بینکنگ سہولیات فراہم کرنے سے متعلق یادداشتِ مفاہمت (ایم او یو) پر دستخط کی تقریب سرسو کمپلیکس میں منعقد ہوئی۔تقریب کے دوران سرسو کی جانب سے چیف ایگزیکٹیو آفیسر محمد دتل کلہوڑو جبکہ نیشنل بینک کی جانب سے جنرل منیجر سندھ ممتاز علی بھٹو نے معاہدے پر دستخط کیے۔ اس موقع پر سرسو کے چیف فنانس آفیسر، سینیئر منیجر فنانس و ٹریژری کے علاوہ نیشنل بینک کے ریجنل ہیڈ گوبند رام لُنڈ اور وائس پریذیڈنٹ عمران حسین پنهور سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔معاہدے کے تحت نیشنل بینک آف پاکستان، سرسو کے ملازمین کو خصوصی بینکنگ سہولیات فراہم کرے گا جن میں مسابقتی شرحِ سود پر ذاتی قرضہ جات، گھریلو ضروریات کے لیے کنزیومر فنانسنگ، اور دیگر مالیاتی مصنوعات شامل ہیں۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سرسو کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر محمد دتل کلہوڑو نے کہا کہ یہ شراکت داری دونوں اداروں کے درمیان ایک اہم سنگِ میل ہے، جس کے نتیجے میں سرسو کے ملازمین کو نیشنل بینک کی مالیاتی خدمات، قرضہ اسکیموں اور مختلف پروڈکٹس تک آسان رسائی حاصل ہوگی۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ اس معاہدے سے سرسو کے عملے کو بینکاری سہولیات میں نمایاں آسانی میسر آئے گی اور ان کے مالی استحکام میں اضافہ ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں