جیکب آباد: ( اے جی بلوچ ) جیکب آباد میں سرکاری اسکولوں کے بجٹ میں دو کروڑ سے زائد رقم کے غبن کے خلاف طلبہ و طالبات کا احتجاجی مظاہرہ ۔ پریس کلب کے سامنے دھرنا ۔ نعرے بازی ۔ کرپشن کی تحقیقات کرنے والے کمیٹی ممبران کی تین بار تبدیلی سیکرٹری تعلیم سندھ کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے عدالتی تحقیقات کروا کر ملوث آفسران کو سزا دینے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق چلڈرن رائٹس موومنٹ اور اسٹوڈنٹ رائٹس موومنٹ کی جانب سے
جیکب آباد کے مختلف سرکاری اسکولوں کے اسپیسیفک بجٹ میں تعلقہ ایجوکیشن آفیسر پرائمری فیمیل / ٹھل نائلہ دایو اور تعلقہ ایجوکیشن آفیسر پرائمری جیکب آباد قمر النسا انصاری اور صدیق میرانی کی طرف سے کی جانے والی دو کروڑ سے زائد رقم کی کرپشن کے خلاف آدرش خان امیر اور دھرتی حفیظ کی قیادت میں ڈی سی چوک سے پریس کلب تک احتجاجی مظاہرہ نکالا گیا ۔ مظاہرے میں شریک طلبہ و طالبات نے شہر کے مختلف راستوں پر مارچ کرتے ہوئے پریس کلب پہنچ کر دھرنا دے کر بیٹھ گئے اور سخت نعرے بازی کی ۔ اس موقع پر احتجاجی دھرنے اور مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے چلڈرن رائٹس موومنٹ کے صدر آدرش خان امیر اسٹوڈنٹ رائٹس موومنٹ کی صدر دھرتی حفیظ ۔ بلاول کیئر ۔ محمد امین کیئر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت سندھ کی جانب سے چیکب آباد کے 300 سے زائد سرکاری اسکولوں میں طلبہ و طالبات کے تقریری مقابلوں اور کھیل کود کے سامان کی خریداری سمیت صحت مند تعلیمی سرگرمیوں کے لیے مختص فنڈز میں دو کروڑ سے زائد رقم کی کرپشن طلبہ و طالبات کے بنیادی انسانی حقوق پر ڈاکہ ہے ۔ ہم یہ کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کریں گے آئین پاکستان میں بچوں کے بنیادی انسانی حقوق کی ضمانت دی گئی ہے ۔ اور وطن عزیز میں بچوں کے حقوق کے متعلق قانون / Children’s Rights Act بھی موجود ہے ۔ آئین پاکستان اور انٹرنیشنل لاء کے مطابق تعلیمی اداروں میں صحت مند تعلیمی سرگرمیاں ہر بچے کا بنیادی حق ہے ۔ سرکاری اسکولوں کے اسپیسیفک فنڈز میں بے ضابطگیاں اسکول میں زیر تعلیم طلبہ و طالبات کے بنیادی انسانی حقوق کی پامالی اور ان کے حقوق پر ڈاکہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سیکرٹری تعلیم سندھ کی جانب سے اسپیسفک فنڈ کی تحقیقات کے لیے مقرر انکوائری کمیٹی کے ممبران کو انکوائری سے ہٹانا اور ممبران کو تین بار تبدیل کرنا سیکرٹری تعلیم کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے ۔ با اثر تعلیم دشمن مافیہ کے سامنے سیکرٹری تعلیم سندھ اور ڈائریکٹر لاڑکانہ کی بے بسی سے یہ بات واضح ہے کہ کچھ تو ہے جس کی پردہ داری ہے دو ماہ سے زیادہ عرصہ گزر جانے کے باوجود انکوائری رپورٹ پیش نہ کرنا کرپشن میں ملوث صدیق میرانی نائلہ دائو اور قمر النساء انصاری کو بچانے کے مختلف حربے ہیں انہوں نے مزید خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کے طلبہ و طالبات اپنے حقوق سے بخوبی آگاہ ہیں وہ اپنے حق پر ڈاکہ اور یہ نا انصافی کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کریں گے یہ احتجاج ہمارے حقوق کے آواز کو بلند کرنے کا پہلا مرحلہ تھا ۔ جب تک غیر جانبدارانہ شفاف انکوائری نہیں ہوتی ہے اور شفاف غیر جانبدارانہ انکوائری کرنے والے ایماندار آفسران کو کمیٹی میں شامل نہیں کیا جاتا اس وقت تک ہمارا احتجاج جاری رہے گا ۔ ہم اپنے بنیادی آئینی اور قانونی حقوق کے حصول کے لیے احتجاج کو بڑھاتے ہوئے دوسرے مرحلے میں محترمہ بے نظیر بھٹو کے مزار پر احتجاج کریں گے ۔ انہوں نے چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان سے اپیل کرتے ہوئے مطالبہ کہا کہ بچوں کے بنیادی انسانی حقوق کو مد نظر نظر رکھتے ہوئے از خود سو موٹو نوٹس لے کر غیر جانبدارانہ شفاف عدالتی تحقیقات کروا کر کرپشن میں ملوث آفسران کو قانون کے مطابق سزا دے کر طلبہ و طالبات کے ساتھ انصاف کریں
جیکب آباد :(نامه نگار) مجلس وحدت مسلمین سندھ کے صوبائی صدر علامہ مقصود علی ڈومکی کا یومِ عاشور کے مرکزی اجتماع سے خطاب
بیگناہ کرنے پر ڈی پی او قصور اور سپیکر پنجاب اسمبلی آمنے سامنے
خوشاب (راجہ نورالٰہی عاطف سے) پی ایم ایل این یوتھ ونگ ضلع خوشاب کے صدر ملک سعد بشیراعوان
سرگودھا (راجہ نورالہی عاطف سے) صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر، معاون خصوصی شعیب مرزا ،آر پی او محمدشہزاد آصف خان، کمشنرحافظ
راجہ حاجی غلام شبیر — خدمت، اخلاص اور انسان دوستی کی روشن مثال