_*مرغیوں کی ویسٹ اٹھانے والی گاڑیوں سے بدبو، شہری سانس کی بیماریوں میں مبتلا*_
میلسی(محمد مختار سولگی ) میلسی شہر و نواحی علاقہ جات میں شام ڈھلتے ہی مرغیوں کی ویسٹ اٹھانے والی گاڑیاں سڑکوں پر دندناتی پھرتی ہیں، جو بدبو اور تعفن پھیلا کر شہریوں کے لیے شدید اذیت کا باعث بن رہی ہیں . میلسی شہر و نواح کے مختلف علاقوں میں پھیلنے والی اس بدبو کے باعث شہریوں میں سانس، گلے اور دمے کی بیماریوں میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے شہریوں کے مطابق ویسٹ اٹھانے والی یہ گاڑیاں بغیر کسی کور یا حفاظتی اقدامات کے چلائی جاتی ہیں، جس سے بدبو پورے علاقے میں پھیل جاتی ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ بار بار شکایات کے باوجود ضلعی انتظامیہ نے اب تک کوئی مؤثر کارروائی نہیں کی اور وہ محض خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے ۔شہریوں نے ڈپٹی کمشنر وہاڑی اور محکمہ ماحولیات سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر ان گاڑیوں کے خلاف کارروائی کی جائے، اور شہر کو اس بدبو اور بیماریوں سے نجات دلائی جائے۔