67

خبر شامل کرتے ہیں میلسی سے بیو رو چیف دعاانلین نیوز ٹی وی محمد عامر حسین قریشی سے شہزاد احمد خان قیصرانی، بلائنڈ کرکٹ کلب ملتان کے

خبر شامل کرتے ہیں میلسی سے بیو رو چیف دعاانلین نیوز ٹی وی محمد عامر حسین قریشی سے
شہزاد احمد خان قیصرانی، بلائنڈ کرکٹ کلب ملتان کے پریذیڈنٹ ہیں اور بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی ملتان کے ایکس لیکچر آر وزٹنگ فیکلٹی کے طور پر بھی کام کرتے رھے ہیں ، نے میلسی میں بلائنڈ کرکٹ میچ کے لیے میلسی کے مختلف گراؤنڈز کا معائنہ کیا سب سے آخر میں غفور کرکٹ کلب گراؤنڈ میں پہنچے جہاں پر چوہدری ندیم جٹ شیخ ساجد ، عبد الخالق نے گراؤنڈ کا وزٹ کروایا جس پر شہزاد خان قیصرانی نے غفور کرکٹ کلب گراؤنڈ کو پسندیدہ قرار دیا اور کہا کہ یہ گراؤنڈ انٹرنیشنل کرکٹ کی طرح معیاری گراؤنڈ ھے انہوں نے میلسی تلوک پور میں غفور کرکٹ کلب کے گراؤنڈ کو فائنل کیا ہے اور اب میچ کی سیریز کی تاریخ کے اعلان کیلئے مشاورت ہو رہی ہے۔ اس حوالے سے جس تاریخ کا فائنل ھو گا اس تاریخ کا اعلان جلد کیا جائے گا یہ معلومات بلائنڈ کرکٹ کے حوالے سے ہے جہاں شہزاد احمد خان نے انتظامات کا جائزہ لیا ، میچ کے بلائنڈ کھلاڑیوں کیلئے سہولیات رہائش کا جائزہ لیا غفور کرکٹ کلب میلسی کے بانی شبیر احمد ہانگ کونگ ندیم احمد ہانگ کونگ عرفان احمد ہانگ کونگ جو کہ ہانگ کونگ کے انٹرنیشنل کرکٹر ہیں انہوں نے اپنے آبائی گاؤں میں ذاتی زمین اور خرچ پر اس اسٹیڈیم کو تعمیر کروایا جس میں پاکستان بھر سے ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل کھلاڑی کھیل چکے ہیں
، شہزاد خان اپنی ذمہ داری میں بلائنڈ کرکٹ کلب کی قیادت کرتے ہیں بلائنڈ لوگوں کی فلاح کیلئے اپنے آپکو وقف کیا ہوا ھے جو ہر وقت بلائنڈ کی خدمت کیلئے کوشاں رہتے ہیں اور سپیشل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں تدریسی فرائض سر انجام دیتے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں