37

*حب: صوبائی وزیر میر علی حسن زہری کے پرسنل سیکرٹری میر علی اصغر زہری کا حب کے مختلف علاقوں میں تعزیت، مرحومین کے لیے دعائے مغفرت*

_*حب: صوبائی وزیر میر علی حسن زہری کے پرسنل سیکرٹری میر علی اصغر زہری کا حب کے مختلف علاقوں میں تعزیت، مرحومین کے لیے دعائے مغفرت*_

_حب// پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما و صوبائی وزیر زراعت بلوچستان میر علی حسن زہری کے پرسنل سیکرٹری میر علی اصغر زہری نے حب کے مختلف علاقوں میں سیاسی شخصیات کے اہل خانہ میں حالیہ اموات پر اظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ پیپلز پارٹی کے حب سینئر رہنما وڈیرہ جمیل موسیٰ ڈگارزئی، پیپلز اسٹوڈنٹس فیڈریشن ضلع حب کے صدر نعمان بھنگر، نور حبیب زہری اور نوجوان صحافی فیصل جان بزنجو بھی موجود تھے۔ میر علی اصغر زہری اور انکے ساتھوں نے سب سے پہلے پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما احمد خان مگسی کی رہائش گاہ چیزل آباد پہنچ کر ان کی والدہ محترمہ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا اور مرحومہ کے لیے دعائے مغفرت کی۔ بعد ازاں انہوں نے پیپلز پارٹی رہنما عبدالجبار مینگل سے مینگل ہاؤس حب میں ان کے کزن کے انتقال پر تعزیت کی۔ انہوں نے مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے دعا کرتے ہوئے عبدالجبار مینگل سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا اور کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں ہم ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ اسی سلسلے میں صوبائی وزیر میر علی حسن زہری کے پرسنل سیکرٹری میر علی اصغر زہری نے میونسپل کارپوریشن حب کے کونسلر اور جام گروپ کے اہم رہنما ممتاز مگسی کی رہائش گاہ پر جا کر ان کی والدہ محترمہ کے انتقال پر بھی تعزیت و فاتحہ خوانی کی۔ وفد نے ممتاز مگسی اور ان کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا اور صبر جمیل کی دعا کی۔ اس موقع پر ایم پی اے لسبیلہ نوابزادہ میر زرین خان مگسی کے پرسنل سیکرٹری اظہر علی سومرو بھی وہاں موجود تھے تمام تعزیتوں کے دوران مرحومین کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی اور متاثرہ خاندانوں سے اظہار یکجہتی کیا گیا۔_

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں