ظہران ممدانی کو میئر نیو یارک سٹی منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔اکرام الدین
نیو یارک عوام نے ایک بہترین انسان کا انتخاب کیا جو قابل تعریف ہے۔چیف ایگزیکٹیو گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ
یورپ (انٹرنیشنل ڈیسک)غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے چیف ایگزیکٹیو و انٹرنیشنل ہیومن رائٹس کمیشن کے یورپی جرنلسٹ اکرام الدین نے کہا کہ ظہران ممدانی کو میئر نیو یارک سٹی منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں اور ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں انہوں کہا کہ نیو یارک عوام نے ایک بہترین انسان کا انتخاب کیا جو واقعی نیو یارک سٹی میں تبدیلی لا سکتی ہے انہوں نے نیو یارک میں موروثی سیاست کا خاتمہ کیا جو بہترین اقدام ہے انہوں نے کہا کہ ایسے بہترین انسانوں کا انتخاب وقت کی اشد ضرورت ہے اس موقع پر گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے چیف ایگزیکٹیو و انٹرنیشنل ہیومن رائٹس کمیشن کی یورپی جرنلسٹ اکرام الدین نے اپنی مبارکبادی پیغام میں کہا کہ ظہران ممدانی کو میئر نیو یارک سٹی اور غزالہ ہاشمی کو لیفٹیننٹ گورنر ورجینیا منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں اور امید کرتا ہوں کہ دونوں منتخب نمائندگان عوام اور خاص کر نیو یارک اور ورجینیا میں پاکستانی کمیونٹی کے مسائل و مشکلات حل کرنے میں کلیدی کردار ادا کریں گے۔