نواں سگو (راجہ نورالہی عاطف سے ) ویلج آرگنائزیشن پی آر ایم ایس سی نواں سگو کے یوتھ ممبر ملک عبدالروف سگو نے میڈیا کو بتایا ہے کہ ورلڈ بینک اور پنجاب لوکل گورنمنٹ کے تعاون سے ہونے والا پراجیکٹ کے تحت پنجاب رورل سسٹین ایبل واٹر سپلائی اینڈ سینیٹیشن پروجیکٹ کی سکیم ایکس ایم این اے ملک احسان اللہ خان ٹوانہ نے منظور کروائ ۔ ملک عبدالروف سگو کے مطابق اس پراجیکٹ کے حصول کے لیے ملک احسان اللہ خان ٹوانہ اور ان کے ساتھی سردار علی حسین خان بلوچ ،ملک غضنفر وڈھل ، ملک منظر عباس بکھر ، سیٹھ حاجی ثمر سلطان اور دیگر نے دن رات بہت لگن سے کام کیا ۔ ممبر یوتھ نے بتایا کہ پنجاب لوکل گورنمنٹ ڈیپارٹمنٹ کی زیر نگرانی پنجاب رورل میونسپل سروسز کمپنی نواں سگو کاتی مار میکن سمیت گیارہ مواضعات میں کام تقریباً ڈیڑھ سال سے تیزی سے جاری ہے . ملک عبدالروف سگو کے مطابق تیتری میں تقریباً کام مکمل ہوچکا ہے رنگپور رنگپور بگھور آ دھی سرگل کا ٹھیکہ ہو گیا ہے جلد انشاءاللہ کام شروع کر دیا جائے گا ۔ ممبر یوتھ کے مطابق الحمداللہ نواں سگو ۔کاتی مار میکن پر کام بہت ہی زبردست اور تیزی سے ہو رہا ہے ۔ ملک عبدالروف سگو نے یہ بھی بتایا کہ اسسٹنٹ کمشنر تحصیل نور پور تھل ڈاکٹر ہارون احمد شیراز ، ڈی ایم شعیب احمد رندھاوا ۔ بی سی سی آفیسر ملک عبد الواحد سگو ،ویلیج آرگنائزیشن نواں سگو کے سینئر ممبران نمبردار ملک خالق یار سگو اور ملک رفاقت نصیر سگو نے پوری زمہ داری اور لگن کے ساتھ اپنی نگرانی میں کام کروایا ۔پوری ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]