جوڑاکلاں (راجہ نورالہی عاطف سے)گورنمنٹ ہائی سکول جوڑا کلاں کی سالانہ سپورٹس مقابلوں میں شاندار کارکردگی ، عوامی ،سماجی، تعلیمی، ادبی اور صحافتی حلقوں کی طرف سے پرنسپل ڈاکٹر ملک منیر حسین کلو اور ان کی پوری ٹیم کو زبردست خراج تحسین ۔ سکول ہذا کی والی بال ٹیم گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول مٹھہ ٹوانہ سےفائنل میچ میں جیت حاصل کر ڈسٹرکٹ چیمپین بن گئی ۔ اسی طرح اس ادارے کے طلباءنے تحصیل سطح پر ٹیبل ٹینس میں پہلی پوزیشن ، 400 اور 800 میٹر دوڑ میں تیسری پوزیشن اور تھالی پھنکنے کے مقابلہ میں بھی تیسری پوزیشن حاصل کی ہے۔ دریں اثناء پرنسپل ادارہ ڈاکٹر ملک منیر حسین کلو نے میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ اللہ تعالی ا کے فضل و کرم سے طلباء میں نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ ہم نصابی سرگرمیوں کی ترویج پر بھی بھرپور توجہ دی جا رہی ہے کیونکہ صحت مند معاشرے کی تشکیل کے لیے کھیلوں کا فروغ ضروری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ادارے کا سٹاف ٹیم ورک کے تحت اپنا کردار ادا کرنے کے لیے بھرپور کوشاں ہے۔ انشاءاللہ نونہالان وطن کی ہمہ جہتی تعلیم و تربیت کے لیے ہرگز کوئی دقیقہ فرق گزاشت نہیں کیا جائے گا ۔
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]