34

نورپورتھل (راجہ نورالہی عاطف سے) ایم پی اے سردار علی حسین خان بلوچ کوآرڈینیٹر ٹی ایچ کیو

نورپورتھل (راجہ نورالہی عاطف سے) ایم پی اے سردار علی حسین خان بلوچ کوآرڈینیٹر ٹی ایچ کیو ہسپتال نورپور تھل نے شام کی شفٹ میں سرجن ڈاکٹر امیر عمر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کے ہمراہ ہسپتال کی خدمات اور مریضوں کی دیکھ بھال کا جائزہ لینے کے لیے اچانک دورہ کیا۔انہوں نے ایمرجنسی روم، سرجیکل میل وارڈ اور فی میل وارڈ کا دورہ کیا۔ انہوں نے مریضوں سے سروس ڈیلیوری، آپریشن کے بعد کی دیکھ بھال اور دواؤں کی دستیابی کے بارے میں دریافت کیا۔
مریضوں کا فیڈ بیک بہت مثبت تھا اور انہوں نے انتظامیہ اور اسٹاف کی تعریف کی۔
انہوں نے مریضوں کے فیڈ بیک اور مریضوں کو سروس ڈیلیوری پر اطمینان کا اظہار کیا۔ سردار علی حسین خان بلوچ نے سرجیکل ٹیم، ہسپتال کی انتظامیہ اور اسٹاف کی محدود وسائل کے باوجود بہترین کارکردگی دکھانے پر ان کی کاوشوں کی تعریف کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں