عمرکوٹ میں نامور سماجی، سیاسی اور کاروباری شخصیت شہزاد ادھیپوری کی سالگرہ کی شاندار تقریب
عمرکوٹ ( رپورٹ ڈاکٹر ایم لال واگھانی بیوروچیف) عمرکوٹ کی نامور سماجی، سیاسی اور کاروباری شخصیت شہزاد ادھیپوری کی سالگرہ کی شاندار تقریب سیٹھ قربان علی کی جانب سے عائشہ منزل پر بڑی دھوم دھام سے منائی گئی۔ تقریب میں شہر کی معروف سیاسی، سماجی، ادبی اور کاروباری شخصیات سمیت شہری برادری کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تقریب میں سيٹھ قربان علی، صدر پريس کلب عمرکوٹ غلام محمد کنبھر، غلام مصطفیٰ مھر، وقاص خان يوسفزئی، اصغر علی، صفدر علی، نزاکت علی، سجاد علی، عبدالرحمن، جاويد، عمران خان، حسنين خان، حنان خان، عظمت خان، ھيرا کمار، جئہ کمار، فريد خان، راجا درزی، دھرمداس درزی، معزز مہمانوں، تاجر رہنماؤں، صحافیوں، اساتذہ اور دوستوں نے شرکت کرتے ہوئے شہزاد ادھیپوری سے اپنی محبت اور عقیدت کا اظہار کیا۔ سالگرہ کا کیک کاٹا گیا اور مہمانوں نے شہزاد ادھیپوری کو نیک تمنائیں پیش کیں۔ اس موقع پر شرکاء نے کہا کہ شہزاد ادھیپوری عمرکوٹ کے نوجوانوں کے لیے ایک روشن مثال ہیں، جنہوں نے اپنی مثبت سوچ، سماجی خدمات اور کاروباری صلاحیتوں سے علاقے کا نام روشن کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ شہزاد ادھیپوری نہ صرف سماجی میدان میں فعال ہیں بلکہ نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کے لیے بھی نمایاں کردار ادا کر رہے ہیں۔ شہزاد ادھیپوری نے اپنے خطاب میں کہا کہ میرے لیے یہ بڑے فخر اور خوشی کی بات ہے کہ دوستوں اور ساتھیوں نے میری سالگرہ محبت اور خلوص کے ساتھ منائی، میں سب کا تہہِ دل سے شکرگزار ہوں۔ تقریب میں شریک افراد نے موسیقی، پھولوں اور محبت بھری باتوں سے شہزاد ادھیپوری کو مبارکباد دی، جب کہ آخر میں شاندار ضیافت کا بھی اہتمام کیا گیا۔