32

جیکب آباد(نامه نگار)جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) سندھ کی مجلسِ عاملہ، نامور علماء کرام اور مشہور

جیکب آباد(نامه نگار)جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) سندھ کی مجلسِ عاملہ، نامور علماء کرام اور مشہور نعت خواں حضرات کا اہم اجلاس 31 مئی بروز اتوار صبح 11 بجے صوبائی امیر مولانا عبدالقیوم ہالیجوی کی صدارت میں سکھر کے ایک مقامی ہوٹل میں منعقد ہوگا۔جے یو آئی سندھ کے قائد علامہ راشد محمود سومرو اجلاس میں امنِ عالم اجتماع، سندھ، ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال اور بین الاقوامی حالات پر تفصیلی روشنی ڈالیں گے۔ اجلاس میں تنظیمی امور، امن و استحکام اور آئندہ کے لائحہ عمل پر بھی غور کیا جائے گا۔اجلاس میں مولانا محمد صالح الحداد، سید سراج احمد شاہ امروٹی، مولانا عبدالمجیب قریشی، مولانا محمد صالح انڈہڑ، حاجی عبدالملک ٹالپر، مولانا محمد رمضان پہلپوٹو، مولانا محمد اسحاق لغاری، ڈاکٹر اے جی انصاری، سلیم سندھی، مولانا عبدالحمید مہر، حاجی رفیق احمد سومرو، مولانا عبدالجبار حیدری سمیت نامور علماء کرام، نعت خواں حضرات اور سندھ بھر سے مجلسِ عاملہ کے اراکین شرکت کریں گے۔اجلاس میں 2027ء میں سکھر میں منعقد ہونے والے تاریخی امنِ عالم اجتماع کی تیاریوں کا بھی تفصیلی جائزہ لیا جائے گا۔ اس سلسلے میں خانہ کعبہ اور مسجد نبویؐ کے ائمہ کرام، مختلف اسلامی ممالک کے امن کے سفیروں، مذہبی و سماجی شخصیات اور تمام مکاتبِ فکر کے نمائندوں کو شرکت کی دعوت دینے کے لیے جاری رابطہ مہم پر غور ہوگا۔مزید مختلف ممالک اور پاکستان کے مختلف طبقات و حلقوں سے ملاقاتوں کے لیے وفود کی تشکیل، دعوتی مہم کے دائرہ کار میں توسیع اور اجتماع کی کامیابی کے لیے اہم فیصلے بھی کیے جائیں گے۔ اجلاس میں امنِ عالم اجتماع کے انتظامی، تنظیمی اور دعوتی امور کے حوالے سے مزید اہم فیصلوں کی منظوری دی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں