خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ڈسٹرکٹ آفیسر ریسکیو خوشاب علی حسین نے میڈیا کو بتایا ہےکہ عیدالاضحیٰ کے موقع پر ریسکیو اہلکاروں نے تحصیل نوشہرہ،قائدآباد اور نورپور تھل کے ہمراہ خوشاب شہر،جوہرآباد شہر کی عیدگاہوں اور سیاحتی مقامات کنہٹی گارڈن،ڈیپ شریف،امب شریف،اوچھالی جھیل،کھبیکی جھیل،نزد پل دریائے جہلم و دیگر سیاحتی مقامات پر اپنے پیاروں سے دور رہتے ہوئے اپنی خدمات سر انجام دیں۔ علی حسین نے عیدالاضحیٰ کے ایام میں رونما ہونے والی ایمرجنسیز کے متعلق تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب ایمرجنسی سروس کو ٹوٹل 1637 کالز موصول ہوئیں جن میں سے 454 ایمرجنسی کالز تھیں عید کے ایام میں 60 روڈ ٹریفک حادثات،343میڈیکل ایمرجنسیز،7 آتشزدگی کے واقعات،4 کرائم کے واقعات، 1 پانی میں ڈوبنے کا واقعہ،39 دیگر ایمرجنسیز ڈیل کی گئیں 147معمولی متاثرہ لوگوں کو موقع پر فرسٹ ایڈ فراہم کی گئی جبکہ 305 زیادہ متاثرہ لوگوں کو فرسٹ ایڈ فراہم کرتے ہوئے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔ پنجاب ایمرجنسی سروس نے اپنے رسپانس ٹائم کو برقرار رکھتے ہوئے 460 متاثرین کو ریسکیو کیا عیدالاضحیٰ کے ایام میں بہتر علاج معالج کے لئے سرکاری ہسپتال سے دوسرے سرکاری ہسپتالوں میں 13 مریضوں کو منتقل کیا گیا۔۔۔۔۔
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]