عمرکوٹ رپورٹ ڈاکٹر ایم لال واگھانی بیوروچیف
ایس ایس پی عمرکوٹ عزیر احمد (PSP) کی خصوصی ہدایات پر ضلع بھر میں منشیات اور شراب فروشی کے خلاف پولیس کی مؤثر کارروائیاں جاری ہیں۔ اسی سلسلے میں تھانہ نبی سر پولیس نے تین الگ الگ کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے بڑی مقدار میں دیسی شراب برآمد کر کے ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
🔹 پہلی کارروائی:
تھانہ نبی سر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سودھو ولد رانو بھیل سکنه امیر بخش ببر تعلقہ کنری کو گرفتار کیا، جس کے قبضے سے 110 لیٹر دیسی شراب برآمد کی گئی۔ مقدمہ نمبر 39/2025 بجرم 3/4 PEHO درج کرلیا گیا۔
🔹 دوسری کارروائی:
دوسری کارروائی میں پولیس نے لاکھو ولد سودھو بھیل سکنه نیو بھیل کالونی تعلقہ کنری کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے 75 لیٹر دیسی شراب برآمد کی۔ مقدمہ نمبر 40/2025 بجرم 3/4 PEHO درج کرلیا گیا۔
🔹 تیسری کارروائی:
تیسری کارروائی دوران پولیس نے لالیو ولد کھینراج بھیل سکنه واٹر کورس نمبر 11 تعلقہ کنری کو گرفتار کر کے 75 لیٹر دیسی شراب برآمد کی۔ مقدمہ نمبر 41/2025 بجرم 3/4 PEHO درج کیا گیا۔
ایس ایس پی عمرکوٹ نے تھانہ نبی سر پولیس کی ان کامیاب کارروائیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ منشیات اور شراب فروشی کے خلاف زیرو ٹالرینس پالیسی پر سختی سے عملدرآمد جاری رہے گا تاکہ ضلع بھر کو اس لعنت سے پاک کیا جا سکے۔