ہارون آباد ( نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر) نیکسٹ جنریشن ٹریڈنگ اکیڈمی کا افتتاح ابراہیم انسٹیٹیوٹ آف پیرامیڈیکل انسٹیٹیوٹ میں ایک پُروقار تقریب کے دوران کیا گیا۔ تقریب کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا۔ اکیڈمی کے ڈائریکٹر سید فرمان علی نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اکیڈمی کے کورسز، ان کی ملکی و بین الاقوامی اہمیت اور جدید تجارتی رجحانات پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو ٹریڈنگ کے شعبے میں تربیت دے کر معاشی طور پر مضبوط بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی معروف زمیندار اور سماجی شخصیت خان اظہر خان عاکوکا صاحب تھے۔ اس موقع پر حکیم سید زوار علی، ابراہیم انسٹیٹیوٹ کے ڈائریکٹر مظہر علی، عاطف حبیب ایڈووکیٹ، میڈیا اینکر پرسن طلحہ احمد بابر، ماسٹر اظہر طفیل اور دیگر معزز مہمانوں نے ربن کاٹ کر اکیڈمی کا باقاعدہ افتتاح کیا تقریب میں اکیڈمی کے پرانے اور نئے طلباء سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی سماجی، تعلیمی اور کاروباری شخصیات و سینئر ٹریڈرز نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ آخر میں ڈائریکٹر سید فرمان علی نے تمام معزز مہمانان اور شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]