61

اوکاڑہ ۔۔جاوید راھی بیورو چیف اوکاڑہ۔ ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید کی ہدایت پر محکمہ ہیلتھ کی ٹیمیں عوامی خدمت کے لیے متحرک

اوکاڑہ ۔۔جاوید راھی بیورو چیف

اوکاڑہ۔ ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید کی ہدایت پر محکمہ ہیلتھ کی ٹیمیں عوامی خدمت کے لیے متحرک، ضلع کی تینوں تحصیلوں کی مختلف یونین کونسلز کے گاؤں دیہات لیول پر ٹیموں نے گھر گھر جا کر لوگوں کو تشخیص اور طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے محنت سے کام کر رہی ہیں تاکہ دور دراز کے لوگوں کو علاج کی غرض سے سرکاری ہسپتالوں کا رخ نہ کرنا پڑے اور انہیں گھر بیٹھے حکومت پنجاب کی بہترین اقدام کے تحت محکمہ ہیلتھ کی جانب سے بہترین طبی سہولیات گھر بیٹھے فراہم کی جا سکیں، چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر فواد افتخار نے کہا ہے کہ عوام کی دہلیز تک طبی سہولیات فراہم کرنے کے لیے محکمہ ہیلتھ کے اہلکار مؤثر انداز میں فرائض سر انجام دے رہے ہیں اور یہ سلسلہ میں تمام امور کی نگرانی بھی کی جا رہی ہے،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں