جمعیت علماء اسلام یونٹ شہید اسلام قریشی گوٹھ کا اجلاس، لانگ مارچ میں بھرپور شرکت کا عزم
سکھر(بیورورپورٹ۔۔ سید نصیر حسین زیدی بیورو چیف) جمعیت علماء اسلام یونٹ شہید اسلام قریشی گوٹھ کی مجلسِ عاملہ کا اجلاس جامعہ محمودیہ بروہی محلہ نزد قریشی گوٹھ میں منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت امیر محترم حضرت مولانا سائیں غلام اللہ بروہی نے کی جبکہ کارروائی سیکرٹری جنرل حضرت مولانا حاکم علی بروہی نے چلائی۔اجلاس میں جمعیت علماء اسلام تعلقہ نیو سکھر کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری قاری محمد اسلام جونیجو نے خصوصی خطاب کرتے ہوئے جماعتی نظم و ضبط، کارکنان کی تربیت اور تنظیمی ذمہ داریوں پر روشنی ڈالی۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ جمعیت علماء اسلام ضلع سکھر کی جانب سے 2 نومبر 2025 بروز اتوار صبح 10 بجے کوٹ بلو پنوعاقل سے سکھر پریس کلب تک ہونے والے لانگ مارچ میں یونٹ کی جانب سے بھرپور شرکت کی جائے گی۔مقررین نے کہا کہ کارکنان لانگ مارچ میں منظم انداز میں شریک ہوکر جماعت کے پیغام کو عام کریں گے۔