سکھر (بیورورپورٹ۔ سید ۔صیر حسین زیدی بیورو چیف)ایس ایس پی سکھر اظہر خان کی خصوصی ہدایات پر سکھر پولیس کی جانب سے جرائم پیشہ عناصر اور سماجی برائیوں میں ملوث افراد کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران اہم کامیابیاں حاصل کی گئیں۔ پولیس کی مختلف کارروائیوں میں دو ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا، جبکہ مسروقہ موٹر سائیکل، منشیات اور شراب کی بوتلیں برآمد کی گئیں۔ تمام مقدمات متعلقہ تھانوں میں درج کرلیے گئے ہیں۔تھانہ سانگی کی کارروائی:
ایس ایچ او تھانہ سانگی نے مؤثر حکمتِ عملی کے تحت کارروائی کرتے ہوئے شہری حسین بخش جتوئی سے چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد کرلی۔ تفصیلات کے مطابق 26 اگست 2025 کو سانگی کی حدود میں نامعلوم ملزمان نے اسلحے کے زور پر شہری سے موٹر سائیکل چھین لی تھی۔ پولیس نے جدید تفتیشی طریقۂ کار اور موثر سرچ آپریشن کے نتیجے میں مسروقہ موٹر سائیکل کو برآمد کیا، جسے قانونی کارروائی مکمل ہونے کے بعد اصل مالک حسین بخش جتوئی کے حوالے کردیا گیا.اسنیپ چیکنگ کے دوران شراب فروش گرفتار اسی طرح پولیس نے اسنیپ چیکنگ کے دوران کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ملزم علی رضا دایو کو گرفتار کیا، جس کے قبضے سے چار عدد شراب کی بوتلیں برآمد ہوئیں۔ پولیس نے ملزم کے خلاف 3/4 PEHO کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔تھانہ کی پنوعاقل کی کارروائی:
ادھر تھانہ کی پنوعاقل پولیس نے منشیات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ملزم عبدالسلیم شیخ کو گرفتار کرلیا۔ ملزم کے قبضے سے 200 عدد گٹکہ چھالیہ کی پٹیاں برآمد کی گئیں۔ پولیس نے ملزم کے خلاف منشیات گٹکہ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔ایس ایس پی سکھر اظہر خان نے پولیس ٹیموں کی بہترین کارکردگی پر شاباش دیتے ہوئے افسران کو ہدایت کی کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جاری کارروائیاں مزید تیز کی جائیں تاکہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔
منتہا کی چیخیں اور ہمارا مردہ ضمیر
نوابشاہ(رپورٹ۔انور عادل خانزادہ)ضلع انتظامیہ کی خصوصی ہدایت پر سندھ ایمرجنسی ریسکیو سروس
نوابشاہ(رپورٹ۔انور عادل خانزادہ)ضلع انتظامیہ کی خصوصی ہدایت پر سندھ ایمرجنسی ریسکیو سروس
جیکب آباد: (نامه نگار) پاکستان محافظ فورم کا واپڈا کی نااہلی اور کرپشن
سرگودھا(راجہ نورالہی عاطف سے) پاکستان کی معیشت کو مضبوط بنانے میں کاروباری سرگرمیوں اور