شاہوالا جنوبی (راجہ نورالہی عاطف سے) بزمِ سعد سرائیکی سنگت شاہوالا جنوبی کے زیرِ اہتمام بارہویں ادبی نشست کا انعقاد کیاگیا۔ اس خوبصورت محفلِ کی صدارت معروف شاعر منور سعید نے کی، جبکہ صاحبِ شام توقیر تاخر تھے۔
مہمانِ اعزاز کے طور پر ملک قیصر عزیز یاور واگھرہ نے محفل کی رونق میں اضافہ کیا، جبکہ ظفر شاد واگھرہ اور غلام علی نے بطورِ مہمانِان خصوصی شرکت کی۔نشست میں شریک شعرائے کرام میں ثمر اقبال ثمر راہداری یوسف سانول، ضیاء اللہ کنول، احمد علی ارحم سمیت دیگر ممتاز شعراء نے اپنے خوبصورت کلام سے محفل کو مسحور کر دیا۔نقابت کے فرائض ملک محمد سلیم سعد واگھرہ نے بطریق احسن سرانجام دئیے۔ شعراء کرام نے ترنم کے ساتھ اپنے اپنے اشعار پیش کیے جنہیں سامعین نے بھرپور داد و تحسین سے نوازا۔
یہ نشست بزمِ سعد سرائیکی سنگت کی ادبی روایت کا ایک خوبصورت تسلسل ثابت ہوئی۔
اس ادبی محفل میں علاقے کی معروف شخصیات نے خصوصی شرکت فرما کر تقریب کو وقار بخشا۔ معززین علاقہ نے بھی اپنی موجودگی سے محفل کو رونق بخشی۔
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]