🛑 *آج دن بھر کیا کچھ ہوا؟* 🛑
🛑 *01 نومبر 2025 | بروز ہفتہ | اہم خبروں کی جھلکیاں |*
🚨 (1) بھارت کی پاکستان کے خلاف ایک اور کارروائی بے نقاب، جاسوسی کرنیوالا ملاح گرفتار، فورسز کی وردیاں برآمد
🚨 (2) را‘ نے پاکستانی مچھیرے کو پیسوں کا لالچ دیکر گھناؤنے مقاصد کیلئے آمادہ کیا: عطا تارڑ
🚨 (3) بھارت ہمیں مشرقی اور مغربی محاذوں پر مصروف رکھنا چاہتا ہے، مودی کو جوتے پڑے تو چپ ہوگیا: وزیر دفاع
🚨 (4) کہتے ہیں ہم تو علما کو 25 ہزار دینا چاہتے ہیں، یہ کس مد میں ملا کے ضمیر کو خریدنا چاہتے ہو؟ مولانا فضل الرحمان
🚨 (5) طورخم سرحد غیر قانونی افغانیوں کی بے دخلی کیلئے کھل گئی، دوطرفہ تجارت بدستور بند
🚨 (6) چمن بارڈر سے ایک روز میں 10 ہزار 700 افغان مہاجرین کو افغانستان واپس بھیج دیا گیا
🚨 (7) راولپنڈی ڈویژن میں غیر قانونی مقیم افغانیوں کیخلاف کارروائی، 14342 کو واپس بھجوا دیا گیا
🚨 (8) ’لاہور میں جرمانہ 200، کراچی میں 5000‘، شہری ای چالان کے خلاف سندھ ہائیکورٹ پہنچ گیا
🚨 (9) گلگت بلتستان: کشمیر کی آزادی ناگزیر، بھارت میں مسلمانوں پر مظالم کا بازار گرم ہے: صدر مملکت آصف علی زرداری
🚨 (10) پی ٹی آئی کی سابق قیادت کا حکومتی وزرا اور مولانا فضل الرحمان سے ملاقاتوں کا فیصلہ
🚨 (11) مذاکرات سے متعلق افغا،ن ترجمان نے حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کیا، پاکستان نے گمراہ کن بیان مسترد کردیا
🚨 (12) شاہ محمود قریشی سے سابق پی ٹی آئی رہنماؤں کی ملاقات، ’ریلیز عمران‘ تحریک چلانے پر اتفاق
🚨 (13) راولپنڈی میں ساؤنڈ سسٹم ایکٹ کی خلاف ورزی پر مسجد کے خطیب پر مقدمہ درج
🚨 (14) عدالت کو مطمئن کرنے تک ای چالان کے جرمانے معطل کیے جائیں، سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر
🚨 (15) پاک افغان مذاکرات سے قبل نائب وزیراعظم کی ترکی روانگی، اہم سفارتی سرگرمیاں تیز
🚨 (16) تجارتی سرگرمیوں اور پیدل آمدورفت کی مکمل بحالی سے متعلق کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا: مقامی انتظامیہ
🚨 (17) ایک ارب 20 کروڑ ڈالر کی تیسری قسط کیلئے آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس آئندہ ماہ ہوگا
🚨 (18) پی ٹی آئی یوتھ ونگ کی راولپنڈی میں ریلی، 30 افراد کیخلاف مقدمہ درج
🚨 (19) اہلکاروں کے کرپشن کیسز سامنے آنے پر ڈی جی این سی سی آئی اے کا بڑا فیصلہ
🚨 (20) سپریم کورٹ میں تقرریاں، سیشن جج سہیل لغاری ڈیپوٹیشن پر رجسٹرار سپریم کورٹ تعینات
🚨 (21) کراچی میں ہیئر ٹرانسپلانٹ ماہر مہمیر تنیو کو مبینہ پولیس مقابلے میں قتــل کر دیا گیا۔ مہمیر خیرپور کا رہائشی اور میڈیکل ٹیکنیشن تھا
🚨 (22) فی تولہ سونے کی قیمت 1600 روپے کم ہوکر 4 لاکھ 22 ہزار 562 روپے ہوگئی ہے
🚨 (23) کراچی: گاڑیوں پر نئی اجرک والی نمبر پلیٹس لگانے کی آخری تاریخ میں 2 ماہ کی توسیع
🚨 (24) شہباز شریف کی جاتی امرا آمد، سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات
🚨 (25) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما و سابق وزیراعلیٰ سندھ آفتاب شعبان میرانی انتقال کرگئے۔
🚨 (26) وزیراعظم کی مالی سال 2025 میں ریکارڈ 59 لاکھ ٹیکس گوشوارے جمع ہونے پر ایف بی آر حکام کی پذیرائی
🚨 (27) وزیراعلی خیبرپختونخوا کا صحت کارڈ کی مد میں 3 ارب روپے فوری جاری کرنے کا حکم
🚨 (28) بھارتی آلودہ ہواؤں سے پنجاب میں فضائی آلودگی بڑھ گئی، شہریوں کو بلاضرورت گھر سے باہر نہ نکلنے کی ہدایت
🚨 (29) پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، امارات میں نمایاں کمی ریکارڈ
🚨 (30) ممبئی میں ہسپانوی گلوکار کے کنسرٹ میں جیب کتروں نے 70 سے زائد موبائل فون چرالیے
🚨 (31) پاکستان کے بلال بن ثاقب دنیا کے بااثر ترین کرپٹو رہنماؤں میں شامل
🚨 (32) وزیراعظم آزاد کشمیر کیخلاف تحریک عدم اعتماد میں مسلسل تاخیر، اگلے چار روز تک پیش نہ ہونے کا امکان
🚨 (33) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں رواں ہفتے کی کارکردگی کی رپورٹ جاری
🚨 (34) پشاور: پولیس وردی میں ڈکیتیاں کرنے والے 4 ڈاکو ہلاک، 3 افغان شہری نکلے
🚨 (35) تنزانیہ: صدر سامیہ حسن 98 فیصد ووٹوں سے کامیاب، ملک گیر مظاہروں میں 700 ہلاکتیں
🚨 (36) سمندری طوفان نے کیوبا، جمیکا اور ہیٹی میں تباہی مچا دی؛ ہلاکتوں کی تعداد 60 ہوگئی
🚨 (37) ٹرمپ نے مالی سال 2026 کیلئے تارکین وطن کو ویزا دینے کی حد مقرر کر دی
🚨 (38) پاکستان اور جرمنی امن، ترقی اور انسانی وقار کی مشترکہ اقدار کے حامل ہیں: مریم نواز
🚨 (39) بابا گورونانک کے جنم دن پر صوبائی وزراء کا دورہ ننکانہ، انتظامات کا جائزہ لیا گیا
🚨 (40) احمد پور شرقیہ: سڑک کنارے کھڑے موٹر سائیکل کو کار کی ٹکر، 2 خواتین جاں بحق
🚨 (41) سابق ڈپٹی ڈائریکٹر این سی سی آئی اے کے جسمانی ریمانڈ میں مزید 2 روز کی توسیع
🚨 (42) تیسرا ٹی ٹوئنٹی جنوبی افریقا پاکستان کو جیت کیلئے 140 رنز کا ہدف
🚨 (43) لاہور: ڈیفنس میں ڈمپر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار 3 افراد جاں بحق
🚨 (44) پرویز الہٰی کک بیکس کیس میں شریک ملزم کیخلاف دوسری ایف آئی آر منسوخ
🚨 (45) خطے میں کسی نے بدمعاشی ثابت کی تو پاکستان بھرپور جواب دے گا: ملک احمد خان
🚨 (46) نئے پراپرٹی آرڈیننس سے قبضہ مافیا کا مستقل راستہ روک دیا گیا: عظمیٰ بخاری
🚨 (47) کراچی آرٹس کونسل میں 38 روزہ ورلڈ کلچر فیسٹیول کا آغاز
🚨 (48) عسکریت پسندوں کو اکتوبر میں 10 سال کے دوران سب سے زیادہ جانی نقصان کا سامنا
🚨 (49) کراچی کا پالک پنیر بھارت سے زیادہ مزیدار ہے، سوئیڈش آرٹسٹ کا اعتراف
🚨 (50) وقار یونس نوجوان کھلاڑیوں سے حسد کرتے ہیں، میرا کیریئر بھی تباہ کیا؛ عمر اکمل