dua_online_news 48

بہاولپور تھانہ صدر یزمان کی حدود میں کم سن لڑکی کو اغوا کرنے کے بعد قتل کرنے والا سفاک ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک

بہاولپور

تھانہ صدر یزمان کی حدود میں کم سن لڑکی کو اغوا کرنے کے بعد قتل کرنے والا سفاک ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک

چک نمبر DB/110 رہائشی محمد صدیق کی 10 سالہ بیٹی رابعہ بی بی کو ملزم شام رام عرف پاؤلی نے اغوا کر کے قتل کردیا تھا،

پولیس نے تمام شواہد محفوظ کرتے ہوئے تفتیش کا دائرہ کار وسیع کردیا،

ڈی پی او کی زیر کمانڈ جوائنٹ ٹیم نے جدید ٹکنالوجی کی مدد سے چند گھنٹوں میں درندہ صفت ملزم کو ٹریس کر کے گرفتار کرلیا،

گرفتار ملزم کی نشاندہی پر پولیس ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچی تو ملزم کے ساتھیوں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ شروع کردی،

ملزم شام رام اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ کی زد میں آ کر ہلاک ہو گیا،

علاقہ کو مکمل سیل کرکے پولیس کی سپیشل ٹیموں نے سرچ آپریشن شروع کردیا ہے،

جلد ہی حملہ آور ملزمان کو ٹریس کرکے قانون کے مطابق منتقی انجام تک پہنچایا جائے گا،

وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق خواتین، خصوصاً کم سن بچے و بچیوں کے ساتھ درندگی کرنے والوں کو ہر صورت قانون اپنی گرفت میں لے گا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں