November 17, 2026

بیوروچیف جاوید راھی اوکاڑہ اوکاڑہ . بیکن ہاؤس اسکول اوکاڑہ کی فورتھ کلاس

IMG-20251102-WA0047

بیوروچیف جاوید راھی اوکاڑہ
اوکاڑہ . بیکن ہاؤس اسکول اوکاڑہ کی فورتھ کلاس کی ہونہار اور باصلاحیت طالبہ عزہ فاطمہ نے اپنی شاندار آواز اور بےمثال پرفارمنس کے ذریعے میوزیکل کمپیٹیشن میں نمایاں کامیابی حاصل کرتے ہوئے اسکول اور اپنی والدہ کا سر فخر سے بلند کر دیا اس میوزیکل کمپیٹیشن کی پروقار تقریب بیکن ہاؤس سکول سسٹم بحریہ ٹاؤن لاہور میں منعقد ہوئی جس میں بیکن ہاؤس کے مختلف کیمپس کے طلباء شریک ہوئے جہاں ننھی سٹار عزہ فاطمہ کی سریلی آواز اور اعتماد بھری پیشکش نے ججز اور سامعین کے دل موہ لیے۔ کمپیٹیشن کے دوران اُن کی فنکارانہ صلاحیتوں کو خوب سراہا گیا، اور اُنہیں بہترین کارکردگی پر جیت کا اعزاز دیا گیا اس موقع پر اسکول انتظامیہ اور ان کے میوزیکل ٹیچرمسٹرساجد نے عزہ فاطمہ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ “یہ کامیابی نہ صرف عزہ فاطمہ کی محنت کا ثمر ہے بلکہ بیکن ہاؤس کے تعلیمی معیار اور طلبہ میں موجود پوشیدہ صلاحیتوں کا بھی ثبوت ہے۔” اس موقع پر عزہ فاطمہ کی والدہ نے بھی اپنی بیٹی کی اس شاندار کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ چاہتی ہیں عزہ فاطمہ آئندہ بھی اسی جذبے اور لگن کے ساتھ اپنے خوابوں کی تکمیل کرے۔عزہ فاطمہ کی یہ کامیابی اس بات کی روشن مثال ہے کہ محنت، لگن اور اعتماد کے ساتھ کوئی بھی ہدف حاصل کیا جا سکتا ہے۔عزہ فاطمہ کے حوصلے بلند اور ننھی آنکھوں میں جو خواب ہیں ان کو پورا کرنے کا عزم بھی بلند و بالا ہے عزہ فاطمہ پاکستان آرمی کی اعلی آفیسر بننے جیسے خواب کو پورا کرنے کیلئے محنت اور لگن میں کسی قسم کی کوئی کمی نہ قابل برداشت سمجھتی ہے۔اس کا جزبہ ہے کہ وہ اپنے ملک و قوم کیساتھ اپنی والدہ کے ان خوابوں کو پورا کرے جو ان کی والدہ نے ان کیلئے آنکھوں میں سجا رکھے ہیں۔