November 17, 2026

سکھر(بیورورپورٹ۔۔۔سید نصیر حسین زیدی)نیو آئرین مارکیٹ ایسوسی ایشن نے سکھر اسمال ٹریڈرز میں

IMG-20251101-WA0232(1)

سکھر(بیورورپورٹ۔۔۔سید نصیر حسین زیدی)نیو آئرین مارکیٹ ایسوسی ایشن نے سکھر اسمال ٹریڈرز میں شمولیت کا اعلان کر دیا ،سکھر اسمال ٹریڈرز کے وفد کی جاوید میمن کی قیادت میں نیو آئرن مارکیٹ کا دورہ ،تاجر برادری کی جانب سے والہانہ استقبال ، نو منتخب عہدے داروں کو مبارکباد پیش کی ، تاجر برادری کے جائز حقوق کیلئے مشترکہ جدوجہد کا اعلان ، تاجر وں اور دکانداروں کے حقوق فراہمی کیلئے کسی قدم پیچھے نہیں ہٹا جائیگا، خورشید احمد میرانی ، جاوید میمن کا تقریب سے خطاب ، تفصیلات کے مطابق نیو آئرین مارکیٹ ایسوسی ایشن گولیمار سکھر نے سکھر اسمال ٹریڈرز میں شمولیت کا اعلان کر دیا یہ اعلان گذشتہ روز نیو آئرین مارکیٹ ایسوسی ایشن گولیمار سکھر کے صدر خورشید میرانی کی جانب سے منعقد (ظہرانہ )تقریب کے دوران کیا گیا ، قبل ازیں تقریب سکھر اسمال ٹریڈرز کے تاجر رہنماﺅں کے وفد نے حاجی محمد جاوید میمن کی قیادت میں نیو آئرن مارکیٹ کا دورہ کیا، وفد میں غلام شبیر بھٹو سمیت دیگر شامل تھے ، دورے کے دوران نیو آئرن مارکیٹ کی تاجر برادری کی جانب سے سکھر اسمال ٹریڈرز کے وفد کا والہانہ استقبال کیا گیا اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کرتے ہوئے انہیں تقریب کے پنڈال تک لایا گیا، سکھر اسمال ٹریڈرز کے صدر حاجی محمد جاوید میمن نے نیو آئرین مارکیٹ ایسوسی ایشن گولیمار سکھرکے نو منتخب صدر خورشید احمد میرانی ، نائب صدر سرفراز چوہان ، نائب صدر محمد حسین میمن ،نائب صدر محمد شہزادمارفانی ، جنرل سیکریٹری محمد آصف میمن ، جوائنٹ سیکریٹری شاہنواز ابڑو ،خازن ، حامد رضا مارفانی ، انفارمیشن سیکریٹری مہیش کمار کو منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی اور امید ظاہر کی گئی کہ نومنتخب عہدے دار تاجروں کی فلاح و بہبود سمیت مارکیٹ کے مسائل حل کیلئے اپنے تمام وسائل بروئے کار لائینگے ، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نیو آئرین مارکیٹ ایسوسی ایشن گولیمار سکھرکے صدر خورشید احمد میرانی نے استقبالیہ پیش کرتے ہوئے ایسوسی ایشن کے اغراض و مقاصد سے آگاہ کیا اور کہا کہ آئرن مارکیٹ کے تاجر وں اور دکانداروں کے حقوق فراہمی کیلئے کسی قدم پیچھے نہیں ہٹا جائیگا تاجر برادری کا اعتماد ہے ہماری فتح ہے سکھر اسمال ٹریڈرز میں شمولیت کا مقصد تاجر برادری کے جائز حقوق کیلئے مشترکہ ایک مضبوط پلٹ فارم پر کھڑے ہو کر جدوجہد کرنا ہے تاکہ ان کے حقوق انکی دہلیز پر فراہم ہو سکے ، انہوں نے مزید کہا کہ آئرن مارکیٹ کے 60فیصد اکثریت نے پرانی ایسوسی ایشن پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے مذکورہ عہدے داروں کا چناﺅ کیا ہے جو اس بات کا واضع ثبوت ہے کہ تاجر برادری نا صرف تبدیلی بلکہ اپنے حقوق کیلئے بھی متحد و منظم طریقہ کار اختیار کرنا چاہتی ہے انشاءاللہ آئرن مارکیٹ کے تاجروں کو مایوس نہیں کرینگے ، تقریب سے سکھر اسمال ٹریڈرز کے صدر حاجی جاوید میمن و دیگر رہنماﺅں نے نیو آئرین مارکیٹ ایسوسی ایشن گولیمار سکھرکے نو منتخب صدر خورشید احمد میرانی کو یقین دلایا کہ سکھر اسمال ٹریڈرز اپنے تاجر بھائیوں کیساتھ ہر جدوجہد میں ساتھ کھڑی ہے اور انشاءاللہ آپسی اتحاد و منظم طریقہ کار سے اپنے مسائل حل کرینگے ، سکھر اسمال ٹریڈرز کے صدر حاجی جاوید میمن نے تقریب سے خطاب کے دوران تاجروں کیلئے جاری جدوجہد میںسرگرم تاجر رہنما نیو آئرین مارکیٹ ایسوسی ایشن گولیمار سکھرکے صدر خورشید احمد میرانی کو سکھر اسمال ٹریڈز کے نائب صدر بنانے کا اعلان کیا اور امید ظاہر کی کہ خورشید میرانی جیسے بے باک و نڈر تاجر رہنما کی قیادت میں سکھر اسمال ٹریڈرز اپنے تاجر بھائیوں کے جائز حقوق کیلئے ہر پلٹ فارم پر آواز بلند کریگی ۔