November 17, 2026

سکھر بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی سکھر: مسجد کے موذن کی معصوم بچے پر مبینہ تشدد، پولیس نے گرفتار کرلیا

IMG-20251101-WA0226

سکھر بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی
سکھر: مسجد کے موذن کی معصوم بچے پر مبینہ تشدد، پولیس نے گرفتار کرلیا
چائلڈ پروٹیکشن یونٹ اور اہلِ محلہ کی اطلاع پر سی سیکشن پولیس کی فوری کارروائی، واقعے کی تفتیش جاری

سکھر (بیورورپورٹ)سکھر میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں تھانہ سی سیکشن کی حدود مدنی مسجد و مدرسہ نزد نمائش پرانہ میں موذن مولوی عبدالرحمن چوہان نے اپنے 5 سے 6 سالہ بھانجے محسن چوہان ولد غلام شبیر چوہان کو مبینہ طور پر تاروں سے شدید تشدد کا نشانہ بنایا۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی اہلِ محلہ نے فوری طور پر چائلڈ پروٹیکشن یونٹ سکھر کو مطلع کیا، جس کے بعد ٹیم موقع پر پہنچی اور تھانہ سی سیکشن پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مذکورہ موذن مولوی عبدالرحمن چوہان کو گرفتار کرلیا۔پولیس ذرائع کے مطابق گرفتار ملزم سے واقعے کے حوالے سے تفتیش جاری ہے جبکہ بچے کے اہلِ خانہ اور چائلڈ پروٹیکشن افسران کے بیانات بھی قلمبند کر لیے گئے ہیں۔علاقہ مکینوں نے اس افسوسناک واقعے پر شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ معصوم بچے پر تشدد کرنے والے ملزم کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ آئندہ ایسے واقعات کی روک تھام ہو سکے۔