79

میلسی کی تاریخ کے کم عمر ترین ڈاکٹر نے ایف سی پی ایس کا امتحان پہلی کوشش میں ہی پاس کرلیا

میلسی کی تاریخ کے کم عمر ترین ڈاکٹر نے ایف سی پی ایس کا امتحان پہلی کوشش میں ہی پاس کرلیا

میلسی (محمدمختارسولگی) تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میلسی کے میڈیکل أفیسر ڈاکٹر یوسف رضاشاہ نے سرجری کے شعبے میں ایف سی پی ایس کا امتحان پاس کرلیا۔
ڈاکٹر یوسف رضاشاہ نواحی قصبہ دوکوٹہ کے رہاٸشی ڈاکٹر غلام رضاشاہ کے بیٹے اور ڈاکٹر احمد رضاشاہ ایم۔او تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میلسی کے بڑے بھاٸ ہیں۔
ڈاکٹر یوسف رضاشاہ میلسی کی تاریخ کے کم عمر ترین ڈاکٹر ہیں جنہوں نے 30 سال کی عمر میں پہلی ہی کوشش میں ایف۔سی۔پی۔ایس کلٸیر کرلیا ہے ۔
ڈاکٹر یوسف رضاشاہ نے اپنی اس کامیابی کو رشتہ داروں،عزیزو اقربا،والدین کی دعاٶں کولیگز کی ہمت افزاٸ، اساتذہ کی محنت اور صحیح راہنماٸ کا نتیجہ قرار دیا ہے۔
تحصیل میلسی سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹرز سمیت مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے ڈاکٹر یوسف رضاشاہ کی اس کامیابی پر انہیں مبارک باد پیش کی اور أنیوالی زندگی میں مزید کامیابیوں کیلٸے نیک تمناٶں کا اظہار کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں