166

کمالیہ۔افضل کھیتران ڈسٹرکٹ بیورو چیف ٹوبہ ٹیک سنگھ *اسسٹنٹ کمشنر کمالیہ محترمہ اقراء ناصر بلاشبہ ایک انتہائی قابل، ایماندار اور فرض شناس افسر ہیں*

کمالیہ۔افضل کھیتران ڈسٹرکٹ بیورو چیف ٹوبہ ٹیک سنگھ
*اسسٹنٹ کمشنر کمالیہ محترمہ اقراء ناصر بلاشبہ ایک انتہائی قابل، ایماندار اور فرض شناس افسر ہیں*

انہوں نے اپنے منصب کو عوامی خدمت کا ذریعہ بناتے ہوئے نہ صرف انتظامی معاملات میں بہترین کارکردگی دکھائی بلکہ عوامی فلاح و بہبود کے لیے بھی نمایاں اقدامات کیے
سیلاب کے دوران ان کی دن رات کی محنت، متاثرہ علاقوں کا مسلسل دورہ، امدادی کارروائیوں کی خود نگرانی، خیمہ بستیوں کے قیام اور متاثرہ خاندانوں تک راشن و ادویات کی فراہمی میں ان کا کردار قابلِ ستائش ہے۔
انہوں نے مشکل حالات میں عوام کے ساتھ کھڑے ہو کر ایک فرض شناس افسر کی بہترین مثال قائم کی
عوامی مسائل کے حل، بازاروں میں نرخوں کی نگرانی، ناجائز منافع خوری کے خلاف کارروائیاں اور صفائی کے نظام کی بہتری جیسے اقدامات سے ان کی عوام دوستی اور خلوصِ نیت ظاہر ہوتا ہے۔ اقراء ناصر کا شمار ان افسران میں ہوتا ہے جو اپنی محنت، دیانت اور خدمت کے جذبے سے عوام کے دلوں میں جگہ بناتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں