59

پیر سید عنایت علی شاہ بادشاہ کی غازی علم الدین شہید کے عرس مبارک میں شرکت۔

پیر سید عنایت علی شاہ بادشاہ کی غازی علم الدین شہید کے عرس مبارک میں شرکت۔

اس موقع پر تحریک عشق مصطفیٰ کے مرکزی امیر خلیفہ تنویر بابا جانی, محمد ابریر میاں گڑو بھی موجود تھے۔

لاہور(نمائندہ خصوصی) گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق تحریک عشق مصطفیٰ انٹرنیشنل کے سربراہ پیر سید عنایت علی شاہ بادشاہ المعروف موتیوں والا سرکار کی غازی علم الدین شہید رحمۃ اللہ علیہ کے سالانہ عرس مبارک میں شرکت تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز روحانی شخصیت و تحریک عشق مصطفیٰ انٹرنیشنل کے سربراہ حضرت پیر سید عنایت علی شاہ بادشاہ المعروف موتیوں والا سرکار نے غازی علم الدین شہید رحمۃ اللہ علیہ کے سالانہ عرس مبارک میں شرکت کی اس موقع پر تحریک عشق مصطفیٰ انٹرنیشنل کے مرکزی امیر خلیفہ تنویر بابا جانی سرکار، خواجہ سعید وان نائب چیئرمین تحریک عشق مصطفیٰ صوبہ پنجاب،تحریک عشق مصطفیٰ کے مرکزی امیر علامہ ظہوری،عبید جنرل سیکرٹری تحریک عشق مصطفیٰ، غلام مرشد،رہنما پنجاب تحریک عشق مصطفیٰ محمد ابریر میاں گڑو، سمیت متعدد عقیدت مندوں و دیگر کابینہ کے ارکان موجود تھے اس موقع پر پیر سید عنایت علی شاہ بادشاہ المعروف موتیوں والا سرکار نے غازی علم الدین شہید کیے مزار شریف کو غسل دیا اور چادر پوشی کی اس موقع پر پیر سید عنایت علی شاہ بادشاہ المعروف موتیوں والا سرکار نے خصوصی دعا فرمائی۔اس موقع پر پیر سید عنایت علی شاہ بادشاہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ رحمت عالمﷺ کی اِس پیاری امت میں آپ ﷺ سے محبت کرنے والے اور ناموس رسالت کے تحفظ کیلئے قربان ہونے والے روشن ستاروں کی طرح چمکتے دمکتے عاشقان رسولﷺ ہر دور میں ہی دنیا کے ماتھے کا جھومر رہے ہیں، اُمت مسلمہ کے یہ وہ عظیم مرد مجاہد ہوتے ہیں کہ جو ہمیشہ کیلئے امر ہوتے ہوئے حقیقی معنوں میں رب ِقدوس کی عطا کردہ زندگی با مقصد بنا جاتے ہیں۔غازی علم الدین شہیدؒ بھی انہی ستاروں میں سے ایک روشن ستارہ ہیں جنہوں نے گستاخ رسول ہندو راجپال کو جہنم واصل کرتے ہوئے جامِ شہادت نوش فرمایا۔پیر سید عنایت علی شاہ بادشاہ المعروف موتیوں والا سرکار نے کہا کہ غازی علم الدین شہیدؒ نہایت شریف النفس انسان تھے، اپنے حال ہی میں مست رہتے تھے اللہ تبارک و تعالیٰ انکے درجات بلند فرمائے۔امین

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں