85

*اہم سرکاری اعلان برائے ائمہ مساجد و علماء کرام,,خطبہ جمعہ کیلیے اجازت نامہ لیناپڑےگا*

*اہم سرکاری اعلان برائے ائمہ مساجد و علماء کرام,,خطبہ جمعہ کیلیے اجازت نامہ لیناپڑےگا*

وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے اعلان کیا ہے کہ صوبہ بھر کے تمام ائمہ،خطباء مساجد کے لیے ماہانہ 25 ہزار روپے وظیفہ مقرر کیا جائے گا۔
اس سلسلے میں حکومت کی جانب سے درج ذیل اصول و ضوابط طے کیے گئے ہیں:
تمام ائمہ کرام کی رجسٹریشن مکمل کی جائے گی، اور ان کی تعلیمی قابلیت و اسناد کا ریکارڈ جمع کیا جائے گا۔
ائمہ کرام کے لیے گریجویٹ ہونا لازمی قرار دیا گیا ہے۔
جن ائمہ کرام نے ابھی تک اپنی اسناد کا ایچ ای سی (HEC) سے ویریفکیشن یا معادلہ (Equivalence) نہیں کروایا، وہ فوری طور پر یہ عمل مکمل کرلیں تاکہ آئندہ کسی پریشانی سے بچ سکیں۔
تمام ائمہ کرام کو این ٹی ایس (NTS) یا ای ایس بی (ESB) ٹیسٹ پاس کرنا ضروری ہوگا۔
ٹیسٹ میں کم از کم پچاس فیصد نمبر لازمی قرار دیے گئے ہیں، بصورت دیگر دوسری ڈویژن درکار ہوگی۔
ٹیسٹ کے بعد انٹرویو ہوگا، جس میں دو مفتیانِ کرام، ایک سول جج اور ایک سرکاری کالج کے پرنسپل شامل ہوں گے۔
آئندہ بغیر لائسنس کسی عالم کا نئی تقریر یا محفل میں منبر پر خطاب کرنا قانونی جرم تصور کیا جائے گا۔
علما کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ اپنی تیاری غزالی، این ٹی ایس بک اور دیگر متعلقہ نصاب سے فوراً شروع کر دیں۔
خصوصی ہدایت برائے علماء کرام:
تمام معزز علماء، حفاظ اور خطباء کرام اپنی اسناد کا معادلہ جلد از جلد کروائیں..
لہذاایچ ای سی سے ویریفائی شدہ اسناد رکھنے والے علما ہی سرکاری وظیفے اور دیگر مراعات کے اہل قرار پائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں