43

اکرام الدین کا سابق وزیر اعلی محمود خان کے والد کے انتقال پر اظہار افسوس۔

اکرام الدین کا سابق وزیر اعلی محمود خان کے والد کے انتقال پر اظہار افسوس۔

ڈاکٹر محمد خان ایک شفیق باوقار اور نیک سیرت انسان تھے۔چیف ایگزیکٹیو گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ

یورپ(انٹرنیشنل ڈیسک)بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے چیف ایگزیکٹیو اکرام الدین نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرین کے چیئرمین و سابق وزیر اعلی خیبرپختونخوا محمود خان، احمد خان اور تحصیل چیئرمین عبداللہ خان کے والد سابق ڈی ایچ او سوات ڈاکٹر محمد خان کی وفات پر اظہار افسوس و اظہار تعزیت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر محمد خان ایک شفیق باوقار اور نیک سیرت انسان تھے۔ بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے چیف ایگزیکٹیو اکرام الدین نے اپنی تعزیتی بیان میں کہا کہ اللہ تبارک و تعالیٰ مرحوم ڈاکٹر محمد خان کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے انہوں نے مزید کہا کہ دکھ اور غم کی اس گھڑی میں ہم لواحقین کے ساتھ شریک ہیں اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت نصیب فرمائے۔امین

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں