ساہیوال (راجہ نورالہی عاطف سے) پنجاب ٹیچرز یونین کے مرکزی صدر قاضی محمد عمران، سینیئر رہنما راجہ اورنگزیب دھنیال، ضلع راولپنڈی کے صدر سعادت حبیب اور گوجر خان کے صدر اسلم گوندل ساہیوال پہنچے، جہاں انہوں نے مرکزی جنرل سیکرٹری پنجاب ٹیچرز یونین ڈاکٹر عابد موسیٰ جتوئی کی عیادت کی۔
مرکزی قائدین نے ڈاکٹر عابد موسیٰ جتوئی کے تایا زاد بھائی کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا اور مرحوم کے لیے دعائے مغفرت کی۔
اس موقع پر پرسا پنجاب کے چیئرمین ملک ذوالقرنین حیدر کے ہمراہ پنجاب ٹیچرز یونین ساہیوال کے قائدین سردار فیضان خالد ڈوگر، ڈاکٹر سعید احمد جتوئی، فاروق اظہر، طارق عباس، میاں ضیاء احمد اور رائے مظہر بشیرا نے مرکزی رہنماؤں کا پرتپاک استقبال کیا۔
بعد ازاں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں پنجاب کی تعلیمی صورت حال، اگیگا کی موجودہ سرگرمیوں اور اساتذہ برادری کو درپیش مسائل پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]