خدمتِ رب کے لیے، خدمتِ خلق سب کے لیے
اڈیرو لال ویلفیئر کی جانب سے 250 اجتماعی شادیاں — محبت، امن اور بھائی چارے کی ایک مثال
رپوٹ وجئے کمار واسوانی
انٹرنیشنل نیوز دعا أن لائین
ٹنڈو آدم:
انسانیت کی خدمت اور بین المزاہب ہم آہنگی کے فروغ کی شاندار روایت کو برقرار رکھتے ہوئے، اڈیرو لال ویلفیئر رجسٹرڈ ٹنڈو آدم کی جانب سے اس سال بھی اجتماعی شادیوں کا عظیم الشان پروگرام منعقد کیا جا رہا ہے۔
یہ پروگرام 04 جنوری 2026 بروز اتوار کو منعقد ہوگا، جس میں 250 غریب اور نادار بچیوں کی شادیاں انجام دی جائیں گی — جن میں 100 مسلم، 100 ہندو، اور 50 سکھ، مسیحی، پارسی و دیگر مذاہب سے تعلق رکھنے والی بچیاں شامل ہوں گی۔
گزشتہ 12 برسوں سے جاری اس خوبصورت روایت میں،
ہر دلہن کو تقریباً ڈیڑھ لاکھ روپے مالیت کا جہیز و گفٹ بھی دیا جاتا ہے،
تاکہ وہ عزت و احترام کے ساتھ نئی زندگی کا آغاز کر سکے۔
فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 10 دسمبر 2025 مقرر کی گئی ہے۔ فارم حاصل کرنے کے لیے خواہشمند افراد 0335-2699237 یا پمفلٹ میں دیے گئے دیگر نمبروں پر رابطہ کر سکتے ہیں۔
اہم بات یہ ہے کہ فارم بالکل مفت فراہم کیا جاتا ہے — اس نیکی میں شامل ہونے کے لیے کسی فیس کی ضرورت نہیں۔
اڈیرو لال ویلفیئر نے مخیر حضرات اور دردِ دل رکھنے والے افراد سے اپیل کی ہے کہ وہ جہیز کے سامان یا مالی عطیات کے ذریعے اس نیک کام میں شریک ہوں، تاکہ زیادہ سے زیادہ بچیوں کے چہرے خوشیوں سے جگمگا سکیں۔ عطیات بینک اکاؤنٹ کے ذریعے بھی بھیجے جا سکتے ہیں۔
یہ صرف ایک تقریب نہیں، بلکہ انسانیت، بھائی چارے اور بین المذاہب محبت کی روشن مثال ہے — ایک ایسا عمل جو ثابت کرتا ہے کہ جب نیت خدمت کی ہو، تو مذہب و رنگ و نسل کی کوئی دیوار باقی نہیں رہتی۔
خدمتِ رب کے لیے، خدمتِ سب کے لیے!
اڈیرو لال ویلفیئر رجسٹرڈ ٹنڈو آدم
رابطہ: 0335-2699237