نورپورتھل (راجہ نورالہی عاطف سے) اسسٹنٹ کمشنر تحصیل نورپورتھل ڈاکٹر ہارون احمد شیراز کی طرف سے عوام دوست اقدامات کا سلسلہ بتدریج جاری، عوامی، سماجی حلقوں کی طرف سے زبردست خراج تحسین ۔ اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر ہارون احمد شیراز نے اچانک تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال نورپورتھل میں قائم ڈائلیسز سنٹر کا وزٹ کیا ۔ اس موقع پر انہوں نے اس کی فنکشنلٹی کا جائزہ لیا اور مریضوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا معائنہ کیا۔انہوں نے مریضوں کے علاج معالجے کی مجموعی صورتحال کا بغور جائزہ لیا تاکہ عوام کو بہتر طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائ جاسکے۔اسسٹنٹ کمشنر نے موقع پر موجود مریضوں سے بھی اس حوالے سے دریافت کیا ۔ ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹرز نے اسسٹنٹ کمشنر کو اس سلسلہ میں بریفنگ بھی دی ۔ ڈاکٹر ہارون احمد شیراز نے اس موقع پر خیال کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب عوام کو صحت کی بہترین سہولیات کی فراہمی کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے لہذا میڈیکل سٹاف کی طرف سے مریضوں کو علاج معالجے میں بہترین سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے تاکہ انہیں کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔ وزٹ کے دوران اسسٹنٹ کمشنر نے مریضوں سے علاج معالجے کی فراہم کی جانے والی سہولیات بارے بھی دریافت کیا اور اطمینان کا اظہار کیا ۔
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]