سرگودھا( راجہ نورالہی عاطف سے) ڈاکٹر علامہ محمد اقبال نے اپنے کلام سے خوابیدہ قوم کو بیدار کیا۔ انھوں نے نظریہ خودی کے بل بوتے پر ایک فعال ریاست کا خواب دیکھا۔ انھوں نے نوجوانوں کو شاہین صفت بننے کا مشورہ دیا۔ اِن خیالات کا اظہار ڈاکٹر ہارون الرشید تبسم نے یونیورسٹی آف سرگودھا ریڈیو ایف ایم 98.2 میں اپنے خصوصی انٹرویومیں گفت گو کرتے ہوئے کیا۔ پروگرام میزبان پرنسپل زرعی کالج یونیورسٹی آف سرگودھا پروفیسر ڈاکٹر اعجاز رسول نور کا تھے۔ ڈاکٹرتبسم نے مزید کہا کہ اقبال کا کلام عمل کی دعوت دیتا ہے۔ ہمیں باتوں سے اپنے خلوص کا اظہار نہیں کرنا چاہیے۔ زندگی عمل سے عبارت ہے جو لوگ دوسروں کو اذیت پہنچاتے ہیں وہ کبھی خوش نہیں رہ سکتے۔ دوسروں کے لیے قربانی دینے والے ہمیشہ ہشاش بشاش رہتے ہیں ۔اقبال ہماری پہچان ہیں اور اس پہچان کی حفاظت ہم سب کا فرض ہے ۔ پروفیسر ڈاکٹر ایجاز رسول نور نے کہا کہ ہم نے اقبالیاتی فروغ کی تقریبات کا آغاز کر دیا ہے۔ 42اقبالیاتی کتابوں کے مصنف ڈاکٹر ہارون الرشید تبسم نے فروغ فکر اقبال میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ اقبال ہر دور کے شاعر ہیں ۔امت مسلمہ سے ان کی محبت ناقابل تردید ہے۔ اقبال نے امید کا درس دیا اور نوجوانوں کو شاہین کی طرح محو پرواز رہنے کا مشورہ دیا۔ یہ پروگرام براہ راست دکھایا گیا ۔سامعین نے پروگرام کے بارے میں مثبت آراءکا مظاہرہ کیا۔
-٭-
عنوان. بے بسی دل کو چیر دیتی یے کالم نگار. ڈاکٹر پونم نورین گوندل لاہور
*گوجرہ سے ٹوبہ ٹیک سنگھ تک سفر کرنے والے شہریوں کے ساتھ دن دہاڑے زیادتی*
میلسی (بیو رو چیف و ہا ڑ ی ) پنجاب پبلک سروس کمیشن کا مشکل اور میرٹ پر مبنی امتحان نمایاں
نوابشاہ(رپورٹ۔انور عادل خانزادہ) مدرسہ دار القران الحدیث بھریا روڈ میں اتحاد المدارس الاسلامیہ کے
خبر شامل کرتے ہیں میلسی سے بیو رو چیف و ہا ڑ ی محمد عامر حسین قریشی سے اوسی: میلسی میں مون سون بارشوں سے قبل قائداعظم روڈ