October 15, 2026

کمالیہ:۔افضل کھیتران ڈسٹرکٹ بیورو چیف ٹوبہ ٹیک سنگھ سٹاپ نمبر تین سے لے کر 711 گ ب تک مین روڈ کھنڈرات کا منظر پیش کرنے لگاجس کی وجہ سے گورنمنٹ کالج اف ٹیکنالوجی اور گورنمنٹ کالج اف کامرس کہ بچے شدید مشکلات کا شکار

Screenshot_2025-10-31_174425

کمالیہ:۔افضل کھیتران ڈسٹرکٹ بیورو چیف ٹوبہ ٹیک سنگھ سٹاپ نمبر تین سے لے کر 711 گ ب تک مین روڈ کھنڈرات کا منظر پیش کرنے لگاجس کی وجہ سے گورنمنٹ کالج اف ٹیکنالوجی اور گورنمنٹ کالج اف کامرس کہ بچے شدید مشکلات کا شکار

کمالیہ کے شہریوں کے لیے مشکلات میں اضافہ ہو گیا ہے، کیونکہ سٹاپ نمبر تین سے لے کر 711 گ ب تک جانے والا مین روڈ شدید ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو چکا ہے۔ سڑک کے گڑھوں اور ٹوٹی ہوئی سطح کی وجہ سے روزانہ حادثات معمول بن چکے ہیں، جس سے مقامی رہائشیوں اور طلبہ کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔
علاقہ مکینوں کے مطابق کئی بار متعلقہ حکام کو اطلاع دی جا چکی ہے، مگر تاحال کوئی عملی قدم نہیں اٹھایا گیا۔ شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ضلعی انتظامیہ اور ہائی وے ڈیپارٹمنٹ فوری طور پر سڑک کی مرمت کا کام شروع کرے تاکہ قیمتی جانوں اور املاک کو نقصان سے بچایا جا سکے۔
مزید برآں، شہریوں نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ کمالیہ تا 711 گاہ بے مین روڈ کو ہنگامی بنیادوں پر بحالی کے منصوبے میں شامل کیا جائے۔