24

بطور سیاسی ورکر علاقے کے مسائل کو بہت قریب سے دیکھ رہا ہوں اور ان کے حل کے لیے وفاقی سطح پر بھرپور کوشش کررہا ہوں,ملک لیاقت علی وزیر

بطور سیاسی ورکر علاقے کے مسائل کو بہت قریب سے دیکھ رہا ہوں اور ان کے حل کے لیے وفاقی سطح پر بھرپور کوشش کررہا ہوں,ملک لیاقت علی وزیر

بنوں(انٹرنیشنل نیوز) علاقے کے مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن حد تک جاونگا اور اپنی پارٹی سمیت ہر پلیٹ فارم کو علاقائی مسائل کو اجاگر کرنے کے لیے استعمال کروں گا، ان خیالات کا اظہار سابق امیدوار صوبائی اسمبلی پی کے_103 ملک لیاقت علی خان وزیر نے اپنی رہائش گاہ پر میڈیا سے خصوصی گفتگو میں کیا، انہوں نے کہا کہ بطور سیاسی ورکر علاقے کے مسائل کو بہت قریب سے دیکھ رہا ہوں اور ان کے حل کے لیے وفاقی سطح پر بھرپور کوشش کررہا ہوں، پچھلے دنوں اپنی پارٹی کے صوبائی صدر انجینئرامیرمقام، صوبائی جنرل سیکریٹری مرتضی جاوید عباسی اور جنوبی ریجن کے کوارڈینیٹر رحمت سلام خٹک سے ملاقات میں بھی اپنے علاقے کے مسائل کو اجاگر کیا اور ان کے حل پر زور دیا، ملک لیاقت علی خان وزیر نے کہا کہ میرا جینا مرنا اپنی عوام کے ساتھ ہے اور میں اپنے علاقے کی عوام کے مسائل کو حل کرنا اپنا اولین فرض سمجھتا ہوں، ان شاءاللہ جو کچھ اپنی قیادت کو بتایا ہے اس پر جلد عمل درامد ہوگا اور مسائل کے حل کے لیے بہت جلد ایک روڈ میپ تیار ہوگا جسکے مطابق ترقیاتی کام شروع ہونگے اور عوام کے انفرادی کام بھی ہونگے، میری کوششیں اپنے علاقے کی عوام کے ساتھ ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں