54

عمران خان کی ہدایت پر کے پی کابینہ کو حتمی شکل دیدی۔وزیراعلیٰ کے پی افغانستان سے مسلسل دہشت گردی ہورہی ہے شہادتیں ہورہی ہیں۔ سہیل آفریدی

عمران خان کی ہدایت پر کے پی کابینہ کو حتمی شکل دیدی۔وزیراعلیٰ کے پی

افغانستان سے مسلسل دہشت گردی ہورہی ہے شہادتیں ہورہی ہیں۔ سہیل آفریدی

راولپنڈی(نمائندہ نازش جبین) گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کا کہنا ہے کہ عمران خان کی ہدایت پر کے پی کی کابینہ کو حتمی شکل دے دی ہے۔وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی ہدایت پر 10 سے زائد رکنی کابینہ پہلےمرحلے میں فائنل کی گئی ہے، باقی کابینہ کے ارکان بھی زیر غور ہیں۔وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ کارکنوں سے متعلق شکایات کا ازالہ کر رہے ہیں۔سہیل آفریدی نے مزید کہا کہ افغانستان سےمسلسل دہشت گردی ہورہی ہےشہادتیں ہورہی ہیں۔واضح رہے کہ اس سے قبل گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو چھوٹی کابینہ تشکیل دینے کا مشورہ دیا تھا۔گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو عمران خان سے ملاقات تک چھوٹی کابینہ تشکیل دینی چاہیے کیونکہ کابینہ نہ ہونے کے باعث بہت سے اہم فیصلے اور فائلیں رکی ہوئی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں