51

تلہ گنگ (راجہ نورالہی عاطف سے) دختر تلہ گنگ معروف ملٹی لینگویجز ادیبہ و مصنفہ ،انٹرنیشنل یونین آف رائٹرز کی مرکزی نائب صدر

تلہ گنگ (راجہ نورالہی عاطف سے)
دختر تلہ گنگ معروف ملٹی لینگویجز ادیبہ و مصنفہ ،انٹرنیشنل یونین آف رائٹرز کی مرکزی نائب صدر محترمہ نمرہ ملک کے لیے ماہ اکتوبر خوش بختی کا استعارہ بن گیا۔رواں ماہ میں ان کی دو کتابوں نے تین گولڈ میڈل اور اعزازات حاصل کئے۔انکے اردو ،عربی مجموعہ ٫٫مرحبا یا سیدی ٬٬ پہ جان دو عالم گولڈ میڈل اناونس ہوا۔ان کی ملٹی لینگویجز نظم کی پہلی کتاب ٫٫ کہیں تھل میں سسی روتی ہے٬٬ کو سلطان ادب گولڈ میڈل دیا گیا ۔بھلوال میں منعقدہ تقریب سلطان ادب میں نمرہ ملک کو معروف عالمی شہرت یافتہ ادیب یعقوب فردوسی کی جانب سے سپریم سٹار بیٹی کی حیثیت سے بھی گولڈ میڈل دیا گیا۔ اس کے ساتھ ساتھ ان کی کتاب ٫٫ کہیں تھل میں سسی روتی ہے ٬٬ کو الوکیل کتاب ایوارڈ کے لیے بھی نامزد کر دیا گیا۔یہ ابھی تک اس کتاب کا اکیسواں اعزاز ہے جب کہ وہ یہ پانچ گولڈ میڈل اپنے نام کر چکی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں