سکھر( )تھانہ ائیر پورٹ کی حدود سے نامعلوم چور گھر کا صفایا کر گئے ، شہری و سماجی حلقوں میں تشویش ، ایس ایس پی سکھر سے نوٹس لینے کا مطالبہ ، خبر کے مطابق تھانہ ایئرپورٹ کی حدود ایس آئی سی وی ڈی کے قریب آر آر بنگلوز سے نامعلوم چور ایس ایس شو روم کے اونر عبدالصمد منگریو کے گھر کے تالے توڑ کر چھ تولا سونے زیورات، موبائل، پرس، لاکھوں روپے نقدی، لائسنس شدہ اسلحہ و دیگر قیمتی چیزیں چوری کرکے فرار ہوگئے واقعہ پر شہری و سماجی حلقوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی اور انہوں نے بالا حکام سمیت ایس ایس پی سکھر سے نوٹس لیکر شہریوں کو تحفظ فراہمی سمیت چوری شدہ مسروقہ سامان برآمدگی کا مطالبہ کیا ہے ۔
5









