آکسفورڈ یونیورسٹی کا پاکستانی صدر(سپیڈبریکر، میاں حبیب ) اسرار خان کاکڑ کا تعلق بلوچستان کے پسماندہ علاقے گلستان ضلع قلعہ عبداللہ سے ہے اس نے ابتدائی تعلیم اپنے علاقے کے جس پرائمری سکول سے حاصل کی وہ کچی دیواروں کے دوکمروں پر مشتمل تھا ٹاٹ کے
آکسفورڈ یونیورسٹی کا پاکستانی صدر(سپیڈبریکر، میاں حبیب ) اسرار خان کاکڑ کا تعلق بلوچستان کے پسماندہ علاقے گلستان ضلع قلعہ عبداللہ سے ہے اس نے ابتدائی تعلیم اپنے علاقے کے جس پرائمری سکول سے حاصل کی وہ کچی دیواروں کے دوکمروں پر مشتمل تھا ٹاٹ کے سکول سے ابتدا کرنے والے ذہین بچے کی محنت لگن اور جستجو نے پسماندگی کو دفن کرکے سکالر شپ پر جی سی یونیورسٹی لاہور میں داخلہ لیا جی سی یونیورسٹی میں پڑھتے ہوئے کئی بار داتا دربار کے لنگر سے پیٹ پوجا کی ساتھی طلبہ کی چمک دمک ان کی دیگر مصروفیات بھی اسے خیرہ نہ کر سکیں اس کی ساری توجہ تعلیم پر مرکوز رہی اور وہ اپنی شاندار کارکردگی کی بنیاد پر سکالر شپ پر دنیا کی صف اول کی یونیورسٹی میں داخلہ لینے میں کامیاب ہو گیا بلوچستان سے تعلق رکھنے والے اس ذہین اور محنتی بچے نے کبھی تصور بھی نہیں کیا تھا کہ وہ آکسفورڈ میں پڑھے گا یہ صرف اس وجہ سے ممکن ہوا کہ اس کے جذبے لازوال تھے لندن میں مقیم ہمارے دوست صحافی وجاہت علی خان کہتے ہیں کہ مجھے جب پتہ چلا کہ ایک پاکستانی آکسفورڈ یونیورسٹی طلبہ یونین کا صدر بن گیا ہے تو میں نے سمجھا کسی وڈیرے کسی سردار کا بیٹا ہو گا لیکن جب میں نے اسرار خان کاکڑ کا انٹرویو کیا تو پتہ چلا کہ وہ ایک کسان کا بیٹا ہے اور وہ اپنے اخراجات بھی ٹیوشن پڑھا کر پورے کرتا ہے اس ہیرے کو تلاش کرنے میں المصطفی ٹرسٹ کے سالار عبدالرزاق ساجد کا بھی کلیدی کردار ہے عبدالرزاق ساجد نے اسرار خان کاکڑ کو اپنی فلاحی تنظیم المصطفی ٹرسٹ جو کہ دنیا کے 24 ممالک میں انسانی خدمت کے فلاحی کام کر رہی ہے ایمبیسڈر مقرر کیا وہی انھیں لے کر پاکستان آئے اور لاہور کے دانشوروں سنیر صحافیوں سے ملاقات کا سبب بنے لاہور میں المصطفی ٹرسٹ کے روح رواں نواز کھرل نے مقامی ہوٹل میں فخر پاکستان اسرار خان کے اعزاز میں بہت شاندار تقریب کا اہتمام کیا یاد رہے کہ اسرار خان کاکڑ سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو کے بعد دوسرے پاکستانی ہیں جو آکسفورڈ یونیورسٹی طلبہ یونین کے صدر منتخب ہوئے ہیں دنیا کے قابل اور ذہین ترین انسانوں کی آماجگاہ جہاں وسائل سے مالا مال لوگ پڑھتے ہیں ان کے مقابلہ میں کسی عام آدمی کا الیکشن جیت جانا کسی معجزہ سے کم نہیں لیکن حقیقت یہ ہے کہ وہاں قابلیت کی پرکھ کرنے والے لوگ موجود ہیں جو کسی کے وسائل سے متاثر نہیں ہوتے میں سوچ رہا تھا کہ پاکستان کیسا ملک ہے جہاں انفرادی حیثیت سے لوگ اپنا آپ منوا لیتے ہیں لیکن جہاں ٹیم ورک ہوتا ہے وہاں ناکامیاں اور مایوسیوں نے ڈیرے ڈالے ہوتے ہیں فرق صرف یہ ہے کہ ہم میرٹ کا راستہ روکتے ہیں اور کسی کو آگے نکلنے کے راستے میں رکاوٹیں کھڑی کرتے ہیں ہم تو آگے نکلنے والے کے سامنے گاڑی کھڑی کرکے کہتے ہیں اب نکل کر دکھا ہمارے پورے ملک کا نظام اہلیت اور قابلیت کا راستہ روکتا ہے ہمارے ہاں وسائل پر قابض لوگ سٹیٹس کو کے مارے لوگ ہیں جو نہ خود کچھ کرنا چاہتے ہیں اور نہ کسی کو کچھ کرنے دینا چاہتے ہیں لیکن اس کے باوجود ارشد ندیم اور اسرار خان کاکڑ جیسے لوگ جہد مسلسل سے اپنا آپ منوا کر چھوڑتے ہیں اہل وطن کو یہ جان کر خوشی ہوگی کہ اسرار خان کاکڑ جس یونیورسٹی سٹوڈنٹس یونین کے صدر منتخب ہوئے ہیں اس یونیورسٹی کے 30 فارغ التحصیل سٹوڈنٹ برطانیہ کے وزیراعظم بنے معروف سائنسدان آئن سٹائن امریکی صدر بل کلنٹن ان کی بیٹی چیلسی جاپان کے وزیر اعظم اردن کے شاہ بھی وہیں کے پڑھے ہوئے ہیں پاکستان کے سابق وزراء اعظم بےنظیر بھٹو اور عمران خان بھی آکسفورڈ کے سٹوڈنٹ تھے اسرار خان نے بتایا کہ وہ آکسفورڈ سے بارایٹ لاء کر رہے ہیں انھوں نے کہا کہ پاکستان کا ہر نوجوان مجھ سے زیادہ ذہین ہے اگر انھیں مواقعے دیے جائیں تو وہ بڑے کام کر سکتے ہیں آج ارشد ندیم کے ایک میڈل پر قوم کس قدر خوش ہے اگر ہم کھیلوں پر وسائل خرچ کرتے تو پاکستان 10 میڈل لے سکتا تھا انھوں نے کہا کہ میں کبھی تصور بھی نہیں کر سکتا تھا کہ میں آکسفورڈ جاوں گا اور وہاں کی یونین کا صدر بن جاوں گا ہماری تو سب سے بڑی خواہش تھی کہ کاش کبھی آکسفورڈ میں ایک تقریر کرنے کا موقع مل جائے طلبہ یونین کا پوری دنیا میں کردار ہوتا ہے طلبہ اپنے مسائل پر خود آواز اٹھاتے ہیں ایشوز پر خود مذاکرات کرتے ہیں طلبہ سیاست سے قومی سیاست جنم لیتی ہے وزیراعظم شہباز شریف نے ٹوئیٹر پر جب مجھے یونین کے صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی تو میں نے انھیں کہا کہ آپ پاکستان میں سٹوڈنٹس یونین بحال کریں سیاست میں نوجوانوں کو جگہ دیں اگر آپ نوجوانوں کی آواز نہیں سنیں گے تو مسائل بڑھیں گے نوجوانوں میں اضطراب بڑھے گا انھوں نے کہا کہ پاکستان میں ناامیدی بہت ہے لیکن ہمیں امید سے چلنا ہو گا اور امید سے آگے بڑھنا ہے پاکستان کا ہر شہری اپنی استعداد اور حیثیت سے ملک وقوم کی فلاح کے لیے کام کرے ہمیں اپنے حصے کی شمع جلانی چاہیے انھوں نے بتایا کہ آکسفورڈ کی بنیاد 1823 میں رکھی گئی اور یہ ادارہ آذادی اظہار کے لیے بنایا گیا تھا یہاں دنیا کے متنازعہ ترین ایشوز پر آواز اٹھائی جاتی ہے آکسفورڈ یونیورسٹی کے طلبہ نے غزہ فلسطین میں ہونے والے غیر انسانی سلوک اور بےگناہ معصوم بچوں خواتین اور عام انسانوں پر ہونے والے ظلم پر آواز اٹھائی سخت ترین موسم میں 3ماہ تک طلبہ نے کیمپ لگا کر احتجاج کیا اور اس میں حصہ لینے والے طلبہ نے بلاامتیاز رنگ نسل اور مذہب کے انسانی بنیادوں پر مظلوموں کا ساتھ دیا حالانکہ احتجاج کرنے والے طلبہ کا تعلق دنیا کی ایلیٹ ترین کلاس سے تھا جن کے پاس دنیا جہان کے وسائل تھے انھوں نے بھی سرد راتیں کیمپ میں گزاریں ہم سمجھتے ہیں کہ اسرائیل جنگی جرائم کر رہا ہے ہم نے کہا ہے کہ اسرائیلی کمپنیوں سے سرمایہ کاری نکالی جائے انھوں نے بتایا کہ ہم فلسطین اور کشمیر کے ایشوز پر بین الاقوامی سطح کی بحث کروانے جا رہے ہیں ہمارے ہاتھ میں تو کچھ نہیں لیکن ہم دنیا کے سامنے آواز ضرور اٹھائیں گے۔اسرار خان کاکڑ نے زمانہ طالبعلمی کے حوالے سے لاہور سے وابستہ اپنی یادیں تازہ کیں