جلسے جلوس کیا مسائل کا حل ھیں؟؟ فلسطین پر اسرائیلی حملے کے بعد اب تک ہزاروں افراد جن میں بچے بوڑھے۔جوان۔عورتیں شامل ہیں۔شہید ھوچکے ھیں۔غزہ شہر مکمل طور پر تباہ ھوچکا ۔لاکھوں لوگ دربدر پھر رھے ھیں۔بے
جلسے جلوس کیا مسائل کا حل ھیں؟؟
فلسطین پر اسرائیلی حملے کے بعد اب تک ہزاروں افراد جن میں بچے بوڑھے۔جوان۔عورتیں شامل ہیں۔شہید ھوچکے ھیں۔غزہ شہر مکمل طور پر تباہ ھوچکا ۔لاکھوں لوگ دربدر پھر رھے ھیں۔بے یقنی حالت میں یہ لاکھوں لوگ بھوک۔پیاس۔اور دیگر ضروریات زندگی کی ایک ایک چیز کو ترس رھے ھیں۔جو بموں سے بچ گے ھیں وہ بھوک سے مر رھے ھیں۔۔اب تک میں جس نتیجہ پر پنچا ھوں کہ شروع دن سے فلسطنیوں کے ساتھ عالم کفر نے عالم اسلام سے زیادہ احتجاج کیا۔بڑے بڑے ملین مارچ ھوئے۔عالم عرب بے غیرتی کی نیند شروع دن سے سو رھا اور اب تک سو رھا ھے۔جاگنے کی امید کم ھپ ھے۔اب یہ شاہد دجال کے ساتھ حضرت عیسی علیہ اسلام اور حضرت امام مہیدی علیہ سلام کے ہاتھوں ھی ختم ھوں گے۔کیونکہ احادیث مبارکہ کے مطابق حضرات عیسی علیہ اسلام اور مہدی علیہ سلام کے ساتھ مشرق سے لشکر چلیں گے۔اور عرب کے مشرق میں ھم ھیں۔بنگلہ دیش۔افغانستان۔وغیرہ ھیں ۔موجودہ حالات میں دیکھا جائے تو یہ ایک خواب نظر آتا ھے۔لیکن جو میرے آقآ ومولا حضرت محمد مصطفے ﷺنے فرمایا ھے۔ھوکر رھے گا۔عربوں کی تباھی قریب ھے۔سوائے مکہ ومدینہ کے سب کچھ پنجہ یہود کے قبضہ میں چلا جائے گا۔یعنی دجال اور اسکے حواری اس زمین کو ظلم وستم سے بھر دیں گے۔پھر حضرت عیسی علیہ سلام اور حضرت مہدی علیہ سلام کا نزول ھوگا۔اور وہ اس ظلم وستم کو جہاد کے ذریعے ختم کریں گے اور اس دجالی سسٹم کو ختم کریں گے۔اس وقت ھم لوگ یعںی ڈیڑھ ارب مسلمان عملا” جہاد کو ترک کرچکے ھیں۔کہیں بھی جہاد فی سبیل اللہ کی صدا بلند نہیں ھورھی۔صرف مذمت۔اور مذمتی بیانات۔اور جلسے ۔جلوس ھورھے ہیں جس سے ایک بات تو واضح ھوگی کہ جلسے جلوس نکالنے سے ھوسکتا ھے کچھ سیاسی مسائل حل ھوجاتے ھوں لیکن آزادی جلسے جلسوں سے نہیں ملتی۔یہ خون سے ملتی ھے۔ھمارے پاکستانی نوجوان نسل کو مطالعہ پاکستان میں صرف قائد اعظم اور دیگر راہنماؤں کی سیاسی جدوجہد پڑھائی گی ھے لیکن 1857کی جنگ آذادی سے 1947تک انگنت بے حدوحساب جو قربانیاں دیں گیں ان پر مجرمانہ پردہ ڈالا گیا۔بچوں اگر بتایا جاتا کہ کیسے لوگوں کو توپوں کے آگے باندھ کر اڑایا جاتا تھا۔کیسے پانی پت کی سزاھیں دی جاتی تھیں۔کیسے ہجرت کے وقت ھماری ماؤں بہنوں بچوں جوانوں کے ساتھ خون کی ہولی کھیلی گی۔کیسے ھماری ماؤں بہنوں نے عزتیں بچانے کے لیے کنواں۔دریاوں میں چھلانگیں لاگائیں۔کیسے معصوم بچوں کو رونے کیوجہ سے کیھتوں میں چھوڑنا پڑا۔آج دیکھو نا غزہ۔خان یونس۔رفاعہ میں کیسے آزادی کے متوالوں کو بموں سے اڑایا جارھا ھے۔اسی طرح ھمارے آباؤاجداد نے قربانیاں دیکر یہ پاکستان حاصل کیا تھا۔جس کو آج ھم گالیاں نکال رھے ھیں۔اسکے خاتمہ کے منصوبے بنا رھے ھیں۔سیاسی مفاد کے لیے کچھ گھٹیا قسم کے لوگ الزامات لگا کر اپنی ماں کے ساتھ غداری کرنے کو تیار ھیں۔۔آزادی کی قدر وقیمت کو سمجھو۔جان لو جس نعمت کی قدر نہیں کی جاتی وہ ان سے چھین لی جاتی ھے۔یہ قانون قدرت ھے۔ھمارے فلسطینی بھائیوں نے شروع میں مہنگے داموں خود اپنی زمینیں یہودیوں کو فروخت کیں۔اور آج دیکھ لو؟؟؟؟
پاکستان میں بھی کچھ لوگ سننے میں آیا ھے کہ قادیانیوں کو منہ مانگے داموں میں زمین فروخت کی جارھی ھے۔ربوہ اور اسکے اردگرد کے علاقوں میں یہ کھیل جاری ھے۔ختم نغوت ﷺکے دیوانوں سے گزارش ھے کہ وہ اس طرف بھی توجہ دیں۔ابھی ایک پوسٹ پڑھ رھا تھا کہ سندھ کے تھرپارکر کے علاقے میں غریب سندھیوں کے ایمانوں کو تعلیم۔صحت اور راشن کے بدلے خریدا جارھا ھے۔اور بڑے رقبہ پر مراکز قائم کیے گے ھیں۔تو یہ بھی قابل توجہ کام ھیں۔
تو میں عرض کررھا تھا کہ اگر ھم اپنی آذادی کی بقاء چاھتے ھیں تو ایک ایک انچ خی حفاظت کی جائے۔کسی بھی ادارے سے اگر کوئی شکایت ھے تو اسکے خلاف محاذ جنگ کی بجائے دیگر پرامن طریقے استعمال کیے جاھیں۔سیاسی بونوں کی ہوس اقتدار کے لیے استعمال نہ ھوں۔یقنا اگر اس وقت اداروں کے خلاف شکایات کا جائزہ لیں تو پولیس کا محکمہ پہلے نمبر پر ھے۔تو کیا پولیس ختم کردی جائے۔؟؟ نہیں کرسکتے تو پھر کیا تھانے جلا دیئے جاھیں؟؟ نہیں تو پھر مناسب پلیٹ فارم سے ھی انکی بہتری کے لیے اقدامات کرنے پڑیں گے۔اسی طرح کچھ سیاسی بونوں نے پاک فوج کے ادارے کے خلاف اتنآ زہر پھیلایا ھے کہ اب ایک ریڑھی والے سے لے کر ہر ادارے سکولز کالجز میں پاک فوج کے خلاف باتیں ھورھی ھیں۔۔1971میں بھی بنگال میں یہی کھیل کھیلا گیا۔لیکن آج دیکھ لیں چالیس سال بعد ھی سہی لیکن انکو اپنی غلطی کا احساس ھوگیا ھے۔اور جن سیاسی بونوں نے یہ کیا تھا آج لوگ انکو قبروں سے نکالنے کو پھرتے ھیں۔تومیں بات کررھا تھا فلسطین کے موجودہ حالات کی لیکن پاکستان میں جو حالات پیدا کیے جارھے ھیں وہ بہت ھی پریشان کن ھیں۔آذادی کے لیے جہاد کی ضرورت ھے۔جلسے جلوس اس وقت کام آتے ھیں جب دشمن جہاد کے کاری وار سے نڈھال ھوجائے اور جلسے جلوس نکال کر اپنا مطالبہ منوا لیا جائے۔جب دشمن پوری طاقت کے ساتھ فرعونی جوش وجزبہ میں ھو تو آذادی کے متوالوں کا حال غزہ جیسا ھوتا ھے۔یقنا حدیث مبارکہ کے مطابق مسجد اقصی کے اردگرد ایک جماعت جہاد کرتی رے گی اور کررھی ھے۔لیکن کچھ ھمارا بھی فرض ھے کہ اپنے بھائیوں کی مدد کے لیے آگے بڑھیں۔یہ بے حسی اور بے غیرتی کی چادر اوڑھے جو ھم سو رھے ھیں۔یقنا ھم کوفیوں والا کردار ادا کررھے ھیں۔۔ظلم کے خلاف آواز بلند کریں۔مظلوموں کی مدد کریں۔یقنا ھم سے پوچھا جائے گا۔ھمیں جواب دینا پڑے گا۔آرمی چیف صاحب آپکو میں دیکھ رھا ھوں آپکے گریبان میں ہزاروں فلسطینی بچوں کے ہاتھ ھیں جو آپ سے پوچھ رھے ھیں کہ ایٹمی قوت۔جدید میزائل سسٹم۔دنیا کی بہترین افواج کے ساتھ تم ھمارا تماشہ دیکھتے رھے۔کیا ھم نے چیخ چیخ کر آپکو نہیں پکارا تھا۔؟؟؟؟؟بولو کیا جواب دو گے؟؟؟؟؟؟وزیر اعضم صاحب آپ کا غریب باپ اور مریم کا امیر دادا بھی ساتھ کچھ نہیں لے گیا۔وہی چند گز کپڑے کا ٹکڑا ساتھ گیا ھے جو ہر غریب کے ساتھ بھی جاتا ھے۔حکمرانوں سے بڑا سخت حساب لیا جائے گا۔یہاں کی چند سال کی حکمرانی محشر میں ہزاروں سال کھڑے ھوکر حساب دینا پڑے گا۔تو آپ یہ جو بھکاری والے سٹیٹس سے ساری دنیا میں اپنی پہچان رکھتے ھو۔کچھ غیرت کی گولی کھاو۔ایران اور ترکی کی طرح کوئی سخت بیان ھی دے دو۔۔؟؟
آرمی چیف صاحب اور وزیر اعظم صاحب یاد رکھو بنگلہ دیش ٹو فلم بالکل تیار ھے۔اگر آی چاھتے ھیں کہ یہ ریلیز نہ تو اسکی جگہ اچھی فلم لے آؤ اور وہ ھے غزہ میں پاک فوج کا کھڑاک۔۔۔؟؟؟