صحافی ظفر سعید ستی کے قتل کی پرزور مذمت کرتا ہوں۔اکرام الدین
ڈی پی او مری قتل میں ملوث ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی کریں۔چیف ایگزیکٹیو گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ
یورپ(انٹرنیشنل ڈیسک)غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے چیف ایگزیکٹیو اکرام الدین نے کہا کہ معروف صحافی ظفر سعید ستی کے قتل کی پرزور مذمت کرتا ہوں انہوں نے کہا کہ صحافیوں کا تحفظ حکومت کی زمہ داری ہے لیکن حکومت اپنی زمہ داری سے بے خبر ہیں جو قابل افسوس ہے۔ بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے چیف ایگزیکٹیو اکرام الدین نے اپنے بیان میں کہا کہ حکومت صحافیوں کے تحفظ میں کلیدی کردار ادا کریں انہوں نے کہا کہ ڈی پی او مری سے مطالبہ ہے کہ صحافی ظفر سعید ستی کی قتل میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے خلاف قانونی کارروائی کریں اور ملزمان کو سخت سے سخت سزا دی جائے اور ظفر سعید ستی کے خاندان کو انصاف دلانے میں کلیدی کردار ادا کریں انہوں نے کہا کہ اللہ تبارک و تعالیٰ ظفر سعید ستی کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے دکھ اور غم کی اس گھڑی میں ہم لواحقین کے ساتھ ہیں۔