22

عمرکوٹ: پولیو کے اکتوبر راؤنڈ کا پوسٹ کیمپین جائزہ اجلاس، بہترین کارکردگی پر فیلڈ اسٹاف میں سرٹیفکیٹس تقسیم

عمرکوٹ: پولیو کے اکتوبر راؤنڈ کا پوسٹ کیمپین جائزہ اجلاس، بہترین کارکردگی پر فیلڈ اسٹاف میں سرٹیفکیٹس تقسیم

عمرکوٹ ( رپورٹ ڈاکٹر ایم لال واگھانی بیوروچیف) ڈپٹی کمشنر نوید الرحمان لاڑک کی زیر صدارت پولیو کے اکتوبر راؤنڈ کی پوسٹ کیمپین کا جائزہ اجلاس ڈپٹی کمشنر آفس کے دربار ہال میں منعقد ہوا، اس موقع پر اجلاس میں چیئرمین ضلع کاؤنسل عمرکوٹ حاجی محمد بقا پلی، ایس ایس پی عمرکوٹ عذیر احمد میمن، اسسٹنٹ کمشنر عمرکوٹ رجب علی سٹھیو، اسسٹنٹ کمشنر سامارو و پتھورو سنجی کمار، ڈی ایچ او عمرکوٹ ڈاکٹر محمد علی، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر عمرکوٹ نور محمد شیخ، چیف مونسپل آفیسر سید ساجد علی شاہ، ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ھریش چندر، فوکل پرسن پولیو ڈاکٹر وجئے کمار، فوکل پرسن ای پی آئی ڈاکٹر شیر مھر، مختیارکارز، ڈبلیو ایچ او کے ایریا کوآرڈینیٹر ڈاکٹر آزاد عالم، ڈسٹرکٹ فوکل پرسن ڈاکٹر درگاشنکر، کمیونیکیشن آفیسر ارباب مگریو، ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر عمرکوٹ محمد اسلم بھٹی، ڈسٹرکٹ مانیٹر ڈاکٹر انوڈھر مھیشوری، محکمہ صحت کے افسران، پولیو پروگرام کے کوآرڈینیٹرز، لیڈی ہیلتھ سپروائزرز اور فیلڈ عملے نے شرکت کی، اجلاس کے دوران ڈپٹی کمشنر کو اکتوبر میں جاری پولیو مہم کی کارکردگی، کامیابیوں اور درپیش مسائل سے متعلق بریفنگ دی گئی، بتایا گیا کہ ضلع عمرکوٹ میں مقررہ ہدف کے مطابق پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو ویکسین پلائی گئی اور گھر گھر جا کر ٹیموں نے بچوں کی انگلیوں پر نشانات لگائے، ڈپٹی کمشنر نوید الرحمان لاڑک نے پولیو ٹیموں کی محنت کو سراہتے ہوئے کہا کہ پولیو کا مکمل خاتمہ قومی ذمہ داری ہے، انہوں نے مزید کہا کہ فیلڈ ورکرز فرنٹ لائن ہیروز ہیں جو مشکل حالات کے باوجود بچوں کی محفوظ نسل کے لیے دن رات جدوجہد کر رہے ہیں، انہوں نے تاکید کی کہ آئندہ مہموں میں کارکردگی کو مزید بہتر بنایا جائے اور والدین کے تحفظات کو خوش اسلوبی سے دور کرتے ہوئے ہر بچے تک ویکسین کی رسائی یقینی بنائی جائے، اس موقع پر اجلاس میں بہترین کارکردگی دکھانے والے فیلڈ ورکرز اور سپروائزرز میں تعریفی سرٹیفکیٹس بھی تقسیم کیے گئے، اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے ٹیموں کے حوصلے بلند کرتے ہوئے کہا کہ ان کی خدمت آنے والی نسلوں کو معذوری کے خطرے سے بچانے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے، اجلاس کے آخر میں پولیو پروگرام کی آئندہ حکمت عملی پر بھی مشاورت ہوئی اور متعلقہ محکموں کے درمیان مزید موثر رابطہ کاری پر زور دیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں