عمرکوٹ : عدالتوں میں زیر التوا مقدمات کی بروقت پیروی کو یقینی بنایا جائے: ڈپٹی کمشنر نوید الرحمان لاڑک
عمرکوٹ ( رپورٹ ڈاکٹر ایم لال واگھانی بیوروچیف ) ڈپٹی کمشنر نوید الرحمان لاڑک کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ لٹیگیشن کمیٹی کا اہم اجلاس ڈپٹی کمشنر آفس کے دربار ھال میں منعقد ہوا، اجلاس میں تمام منسلک سرکاری محکموں کے افسران، اسسٹنٹ کمشنر عمرکوٹ رجب علی سٹھیو، اسسٹنٹ کمشنر سامارو و پتھورو سنجی کمار، ڈی ایچ او عمرکوٹ ڈاکٹر محمد علی، ڈسٹرکٹ اکائونٹ آفیسر عمرکوٹ محمد عالم سومرو، ڈسٹرکٹ اٹارنی عمرکوٹ، ای ٹی او سرفراز جلبانی، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر عمرکوٹ نور محمد شیخ، ڈی ایس پی عمرکوٹ تصور جٹ، ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر عمرکوٹ محمد اسلم بھٹی، ایکسی این ایجوکیشن ورکس وشال داس، ڈی او ایجوکیشن میر حسن آریسر، سرکاری وکلا اور متعلقہ اداروں کے نمائندگان نے شرکت کی، اجلاس کے دوران ڈپٹی کمشنر ای ڈی سی ون جاوید احمد ڈاھری نے بریفننگ دی اور مختلف محکموں کے زیر التوا مقدمات کی موجودہ صورتحال اور پیش رفت سے متعلق تفصیلی طور پر آگاہ کیا، اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نوید الرحمان لاڑک نے ہدایت کی کہ تمام محکمے عدالتوں میں زیر سماعت سرکاری مقدمات میں جواب داخل کرانے اور پیروی کے سلسلے میں ڈپٹی کمشنر آفس کو اعتماد میں لیں اور مقررہ وقت کی سختی سے پابندی کو یقینی بنائیں، انہوں نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ گورنمنٹ کیسز میں تاخیر کی وجہ سے نہ صرف سرکاری امور متاثر ہوتے ہیں بلکہ عوامی مفاد سے جڑے معاملات بھی تعطل کا شکار ہو جاتے ہیں، اس لیے افسران اپنی ذمہ داریوں کا احساس کرتے ہوئے عدالتوں میں مؤثر انداز میں کیسز کی پیروی کریں، ڈپٹی کمشنر نے تمام محکموں کو ہدایت جاری کی کہ وہ ماہانہ بنیادوں پر پیش رفت رپورٹ جمع کروائیں اور کسی بھی کیس میں پیش آنے والی قانونی رکاوٹوں سے بروقت آگاہ کریں اور تمام محکمے اپنا ایک فوکل پرسن مقرر کریں جو کہ سرکاری کیس کی پیروی کرے، اجلاس کے اختتام پر ڈپٹی کمشنر نے یقین دہانی کرائی کہ ضلعی انتظامیہ ہر سطح پر محکموں کے ساتھ تعاون کرے گی تاکہ سرکاری مقدمات کو جلد از جلد نمٹایا جا سکے اور سرکاری مفاد کا بھرپور تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔