اوکاڑہ ۔ جاوید راہی بیورو چیف اوکاڑہ۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ چوہدری عبدالجبار گجر کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ
اوکاڑہ ۔ جاوید راہی بیورو چیف
اوکاڑہ۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ چوہدری عبدالجبار گجر کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ کا اجلاس، اس موقع پر محکمہ ہیلتھ کے افسران سمیت بورڈ کے دیگر ممبران بھی موجود تھے، اجلاس کو ضلع بھر کے مختلف میڈیکل سٹورز میں ڈرگ ایکٹ اور ایس او پیز کی خلاف ورزی کے متعدد کیسیز پیش کیے گئے، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے قواعد و ضوابط کے تحت تمام کیسز پر کاروائی کی، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ میڈیکل سٹورز پر تمام ادویات طے شدہ طریقہ کار کے تحت فروخت کی جائیں اور لائسنس یافتہ میڈیکل سٹورز مالکان کوالئفائیڈ عملہ کے زریعے ادویات فروخت کریں، انہوں نے کہا کہ زائد المعیاد ادویات کی فروخت پر سخت قانونی کاروائی کی جائے گی، ڈرگ ایکٹ کی خلاف ورزی اور ادویات کے کاروبار میں غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کرنے والے میڈیکل سٹور مالکان کے لائسنس معطل کرنے کے ساتھ ساتھ بھاری جرمانے کرتے ہوئے ان کے کیسز ڈرگ کورٹ کو بھجوائے جائیں گے۔